Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر خواتین کی آواز کو دبایا گیا تو ہم ان کی آواز بنیں گے، فروغ نسیم

Now Reading:

اگر خواتین کی آواز کو دبایا گیا تو ہم ان کی آواز بنیں گے، فروغ نسیم
فروغ نسیم

وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ہم خواتین کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے اور اگر خواتین کی آواز کو دبایا گیا تو ہم ان کی آواز بنیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کو خراج تحسین پیش کرتہوئے کہا کہ خواتین کی حیثیت معاشرے میں ایک اثاثہ کی ہے ۔

  خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیر قانون بیرسٹرنے اپنے پیغام میں  کہا کہ خواتین نئی نسل کو پروان چڑھا نے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی بہتر ی کے لیئے بھی کام کر رہی ہیں۔

فروغ نسیم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ماں، بہن، بیٹی ہونے سے لے کر ڈاکٹر، انجینئر، استاد اور ہر شعبہ زندگی میں عورت کا کردار ہے،عورت نے ثابت کیا ہے کہ وہ ہر کام کر سکتی ہے۔

8 مارچ خواتین کا عالمی دن

Advertisement

وفاقی وزیر قانون بیرسٹر کا کہنا تھا کہ ہمارا فرض ہے کہ خواتین کو یکساں مواقع فراہم کریں تاکہ وہ تبدیلی لانے میں کردار ادا کرے جبکہ خواتین کو ہراساں کئے جانے سے بچانے کے لئے ماحول پیدا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

فروغ نسیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ انفورسمینٹ آف ویمینز پراپرٹی رایئٹز ایکٹ خواتین کو انکے حقوق دلوانے کی جانب اہم قدم ہے ،اب خواتین کو جائیداد میں ان کے قانونی اور شرعی حق سے کوئی محروم نہیں کر سکے گا۔

وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا مزید کہنا تھا کہ مالی طور پر خودمختار عورت تشدد اور استحصال سے بچنے کی صلاحیت رکھتی ہے،ہماری حکومت اور وزارت قانون خواتین کی مالی خودمختاری کے لیئے کام کرے گی۔

 یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

اقوام متحدہ نے 1656 میں 8 مارچ کو عورتوں کے عالمی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ اس کا مقصد خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

یہ پہلی مرتبہ 1911 میں آسٹریا، ڈنمارک، جرمنی اور سوئٹزر لینڈ میں منایا گیا۔ اس حساب سے رواں برس 108 یوم خواتین منایا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہی حال رہا تو 2035 تک کراچی کیسا ہوگا ؟، سوشل میڈیا پر پھر سے میمز کی بھرمار
اربوں روپے لاگت سے بنائی جانے والی حب کینال بارشوں میں بہہ گئی
صدرزرداری سے بحرینی وزیر داخلہ کی ملاقات،باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
کیا نیا سسٹم آ رہا ہے ! 10 دنوں تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، 1 لاکھ57 ہزار کی سطح عبور
وزیراعظم کا سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر