Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک فضائیہ کا  کورونا امدادی فنڈ میں حصہ ڈالنے کا فیصلہ

Now Reading:

پاک فضائیہ کا  کورونا امدادی فنڈ میں حصہ ڈالنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ

پاک فضائیہ نے کورونا امدادی فنڈ میں اپنا حصہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان  حکومت کی جانب سے اس وبائی مرض سے لڑنے کے لئے قائم کردہ فنڈ میں اپنی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کریں گے ۔

ترجمان پاک فضائیہ  کا کہنا تھا کہ ملکی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ، ایئر اسٹاف کی سطح پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاک فضائیہ  کے تمام  افراد اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں گے جبکہ ائیر چیف کے علاوہ ، ایئر کموڈور ، ایئر وائس مارشل اور ائیر مارشل عہدوں کے افسران اپنی تین دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے ۔

ملک میں کورونا وائرس کے افراد کی تعداد 1335 ہوگئی

ترجمان پاک فضائیہ  کا یہ بھی کہنا تھا کہ پائلٹ آفیسر رینک سے گروپ کیپٹن  تک  اپنی دو دن کی تنخواہ اس فنڈ میں دیں گے جبکہ ان کے ساتھ ساتھ   ایئرمن اور  سویلین عملہ بھی اپنی ایک دن کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کرائیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ  ملک میں کورونا وائرس کے آج 134 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 19  ، پنجاب میں 40 اور خیبرپختونخوا میں 57 ، اسلام آباد میں 2 جبکہ گلگت بلتستان میں 16 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 1335 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 440 ، بلوچستان میں 131 ، خیبرپختونخوا میں 180 ،اسلام آباد میں 27  ، گلگت بلتستان میں 107  ، پنجاب میں 448 اور آزاد کشمیر میں 2  مریض موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر