 
                                                                              بلوچستان کے ضلع چمن میں دھماکہ ہوا ہے جس میں تحصیلدار رسالدار سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے چمن کے تاج روڈ پر لیویزلائن کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
لیوئز ذرائع کے مطابق دھماکے سے قریب کھڑی موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ،دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لے کر ابتدائی کارروائی شروع کردی ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا ،دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنے کاکام جاری ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب امدادی ٹیموں نے دھماکےمیں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق چمن دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوئے، دھماکےمیں تحصیلدار اور رسالدار لیویز کونشانہ بنایا گیا جس کے باعث دونوں معمولی زخمی ہوئے ۔
ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے چمن کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چمن ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، زخمیوں کی بہترین نگہداشت یقینی بنانے کے احکامات جاری کردئے گئے ہیں۔
لیاقت شاہوانی نے یہ بھی کہا کہ دہشت گرد بلوچستان کے پرامن ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں جبکہ افغان سرحد کے قریب دھماکہ بیرونی سازشوں کے سلسلے کی کھڑی ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی۔
چمن: تاج روڈ پے بم دھماکہ،3 افراد شہید
واضح رہے اس سے قبل بھی چمن میں تاج روڈ پر بم دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے میں جے یو آئی ایف کے مقامی رہنما مولانا محمد حنیف اور دیگر دو افراد شہید 10 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے بعد ایک گاڑی میں آگ لگ گئی۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
پولیس کامزید کہنا تھا کہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جو مولانا محمد حنیف کے دفتر کے باہر کھڑی تھی، مولانا محمد حنیف کے دفتر سے باہر نکلتے ہی دھماکا ہو گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 