
اسلام آباد میں اطلاعات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ساتھ وڈیولنک اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اطلاعات نے شرکت کی جس میں کوروناوائرس کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فردوس عاشق اعوان نے کورونا وائرس کے خلاف قومی جنگ میں صوبائی حکومتوں کو تمام دستیاب وسائل فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ پریشان کن صورتحال میں ذرائع ابلاغ پر انتہائی اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ من گھڑت خبروں سے گریز کریں اور شہریوں کو درست معلومات فراہم کریں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ چاروں صوبوں کے نمائندوں پر مشتمل واٹس ایپ کا الگ گروپ قائم کیا جائیگا تاکہ سوشل میڈیا پر فوری اور درست معلومات فراہم کی جاسکیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے خبردار کیا کہ پی ٹی اے اور سائبر کرائم یونٹ کو سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انہوں نے حزب اختلاف کی تمام جماعتوں پر زور دیا کہ وہ سیاسی اختلافات بھلا کر کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں متحد ہوجائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News