
پاکستان پوسٹ نے پینشنرز کو انکی دہلیز پر ہی پینشن کی فراہمی کو یقینی بنانے کا ارادہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی جانب سے کرونا واٸرس کی نازک صورت حال میں خصوصی اقدامات اٹھاۓ گۓ ہیں، جس میں فنڈز بھی مختص کیۓ گۓ ہیں۔
مہلک مرض کرونا واٸرس کے پیش نظر ملک بھر میں پوسٹل اتھاریٹیز نے پینشنز دینے کے لیٸے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
پوسٹل اتھاریٹیز کا کہنا ہے موجودہ صورت حال میں بزرگوں کو گھروں سے باہر آ کر پینشن لینے کی دقت سے بچانے کے لیۓ خصوصی اقدامات پر عمل پیرا ہیں مزید پاکستانی عوام کی اگہی مہم میں بھی پاکستان پوسٹ آفس دور اور نزدیک کے علاقوں میں حصہ لینے کے لیۓ اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور اب پینشنز گھروں میں جا کے فراہم کی جاۓ گی ۔
خیال رہے عمومی طور پر پنشن کی تقسیم کا عمل ہر ماہ 2 تاریخ سے شروع کیا جاتا ہے تاہم پاکستان پوسٹ کی بدولت 2 کی بجائے 24 تاریخ سے پنشن کی تقسیم کاعمل شروع کردیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ اپنے بزرگ پنشنرز کی صحت وسلامتی کا پورا احساس ہے، اپنے بزرگ شہریوں کی سلامتی کی خاطر پنشن کی دہلیز پر تقسیم کا ذمہ لیا۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ عموماًپنشن وصولی کےلیے پنشنرز پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہیں، بزرگ پنشنرز کو قطاروں میں کھڑا ہونے کی زحمت بھی اٹھاناپڑتی ہے،خطرے سے دوچار کئے بغیربزرگوں کو امانتیں پہنچانے کا بیڑہ اٹھایا ہے، اللہ کریم کی نصرت سے اپنا ٹاسک کامیابی سے مکمل کریں گے۔
یاد رہے وزیر مواصلات مراد سعید نے 13لاکھ پنشنرز کو ان کی پنشن گھرکی دہلیز تک پہنچانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بزرگوں کو پنشن کی وصولی کیلئےخطرے میں نہیں ڈالیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News