پیکا آرڈیننس
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صرف شعبہ سائنس ہی دنیا کو وبائی مرض کروناوائرس سے بچا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں دنیا بھر اور پاک میں پاکستانی سائنس دان اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
Only Science can save the world from such pendamics,Pakistani scientists around the world and in Pak are playing crucial role in a combat against #coronavirus I may request Pakistani Reserach institutions n Researchers to work on affordable versions of Ventilators….
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 19, 2020
اپنے پیغام میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مزید کہا کہ میں پاکستانی ریسرچ اداروں اور محققین سے درخواست کرسکتا ہوں کہ وہ عوامی سہولت کے لئے وینٹی لیٹرز کی قلت کو یقینی بنائے۔
یادرہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے آج 81 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 9، اسلام آباد میں 1، پنجاب میں 45 ، خیبرپختونخوا میں 4 جبکہ بلوچستان میں 22 کورونا وائرس کے کیس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 385 تک پہنچ گئی ہے۔
کروناوائرس کا ایک اور مریض صحتیاب
پاکستان میں متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 217، بلوچستان میں 45 ، خیبرپختونخوا میں 23 ،اسلام آباد میں 8 ، گلگت بلتستان میں 13 ، پنجاب میں 78 اور آزاد کشمیر میں 1 مریض موجود ہے۔
خیال رہے کہ کرونا وائرس سے اب تک پاکستان میں 4 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جن میں سے دو کراچی میں اور دو اسلام آباد میں صحت یاب ہوئے جبکہ گزشتہ روز معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں دو افراد کی کورونا وائرس سے ہلاکت کی تصدیق کی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
