Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان کا خلیل الرحمن قمر سے معافی کا مطالبہ

Now Reading:

ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان کا خلیل الرحمن قمر سے معافی کا مطالبہ
ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان کا خلیل الرحمن قمر سے معافی کا مطالبہ

ہیومن راٹس کمیشن نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر سے معافی کا مطالبہ کردیا۔

معافی کا مطالبہ منگل کی رات نجی چینل پر پروگرام کے دوران خلیل الرحمان اور سماجی کارکن ماروی سرمد کے درمیان جھگڑے پر کیا گیا ۔

ہومین راٹس کمیشن نے خلیل الرحمان قمر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیمرا (پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ) خلیل الرحمان قمر کی بدتمیزی کا نوٹس لے اور ذمہ داروں کو سزا دے۔

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے خلیل الرحمان قمر سے کہا ہے کہ ’وہ اپنے رویے پر غیر مشروط معافی مانگیں۔‘

 اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں ایچ آر سی پی نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) اس کا نوٹس لے اور ذمہ داروں کو سزا دے۔

Advertisement

ہیومن راٹس کمیشن نے موقف اختیار کیا کہ خلیل الرحمان قمر ماضی میں بھی طاہرہ عبداللہ سے بدتمیزی کر چکے ہیں۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی چینل نیو کے پروگرام ’عائشہ احتشام کے ساتھ‘ میں ہونے والی گفتگو کا نوٹس لیتے ہوئے چینل انتظامیہ اور پروگرام کی اینکر کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

بدھ کو جاری ہونے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’سات روز کے اندر اظہار وجوہ کا جواب دیا جائے بصورت دیگر پیمرا قوانین کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔‘

Advertisement

واضح رہے کہ منگل کی رات نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں تجزیہ کار ماروی سرمد اور معروف ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔٫

ٹیلی فون لائن پر موجود ماروی سرمد نے خلیل الرحمان قمر کی بات کاٹ کر کچھ کہنے کی کوشش کی تو ڈرامہ نویس کا لہجہ سخت اور آواز بلند ہوگئی۔ سینکڑوں سوشل میڈیا صارفین نے پروگرام کا ویڈیو کلپ ٹوئٹر پر شیئر کر کے اس پر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

’عدالت نے عورت مارچ کی مشروط اجازت دے دی‘ کے عنوان سے ٹاک شو میں خلیل الرحمان قمر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’سوال تو سب سے پہلے یہ ہے کہ عدالت نے منع کر دیا ہے کہ عورت مارچ میں ’میرا جسم میری مرضی‘ کے غلیظ اور گھٹیا نعرے کو منہا کر دیا جائے، میں اس کروفر کے ساتھ ماروی سرمد کو سنتا ہوں تو میرا کلیجہ ہلتا ہے۔‘

اس دوران ٹیلی فون لائن پر موجود ماروی سرمد نے کچھ کہنا چاہا تو خلیل الرحمان قمر نے سخت لہجے میں ٹوکا کہ ’بیچ میں مت بولیے۔‘

ماروی سرمد نے بھی دوبارہ کہا کہ ’میرا جسم میری مرضی۔‘ تو خلیل الرحمان قمر نے ان کو اونچی آواز میں مخاطب کرتے ہوئے جواب میں ذاتی نوعیت کے جملے کہے۔

ڈرامہ نویس نے سخت جملوں کے بعد ماروی سرمد کو ’شٹ اپ‘ کہہ دیا جس کے جواب میں ماروی سرمد نے خلیل الرحمان قمر کو ’یو شٹ اپ‘ کہا۔

ایک منٹ 52 سیکنڈز کے اس ویڈیو کلپ پر صارفین نے نجی ٹی وی چینل کی انتظامیہ اور پروگرام کی میزبان خاتون کو تنقید کا ہدف بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب آن ایئر کیسے چلا گیا اور اس کی ذمہ داری کیوں قبول نہیں کی جا رہی؟

Advertisement

جے یو آئی ف کے رہنما اور سینیٹر مولانا فیض محمد بھی بطور مہمان اس گفتگو کا حصہ تھے۔

دوران گفتگو تلخ کلامی اس وقت  ہوئی جب مصنف خلیل الرحمان قمر اپنی بات مکمل کر رہے تھے کہ ماروی سرمد نے ان کی بات کاٹ کر ’’میرا جسم میری مرضی‘‘ کا اپنا مخصوص نعرہ لگایا جس پر خلیل الرحمان قمرماروی سرمد پر برس پڑے ۔

خلیل الرحمان قمر نے انتہائی سخت لہجہ اپناتے ہوئے میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے پر ماروی سرمد کو گھٹیا اور بے حیا عورت قرار دے دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہی حال رہا تو 2035 تک کراچی کیسا ہوگا ؟، سوشل میڈیا پر پھر سے میمز کی بھرمار
اربوں روپے لاگت سے بنائی جانے والی حب کینال بارشوں میں بہہ گئی
صدرزرداری سے بحرینی وزیر داخلہ کی ملاقات،باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
کیا نیا سسٹم آ رہا ہے ! 10 دنوں تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، 1 لاکھ57 ہزار کی سطح عبور
وزیراعظم کا سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر