Advertisement
Advertisement
Advertisement

مساجد کو بند نہیں ہونے دیں گے، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری

Now Reading:

مساجد کو بند نہیں ہونے دیں گے، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری
مساجد

وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد کو بند نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج علمائے کرام سے ساڑھے تین گھنٹے طویل نشست ہوئی تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام  نے اتفاق کیا ہے کہ حکومت کی  پالیسی پر عمل کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نماز پنجگانہ اور نماز جمعہ کو  محدود کردیاجائیگا اور محدود تعداد میں تندرست افراد مساجد میں نماز پڑھیں باقی لوگ گھروں میں فرض کی ادائیگی کریں۔

انہوں نے بتایا کہ ترکی، مصر اور مراکش سمیت بہت سارے ممالک نے مساجد کو بڑے اجتماعات کے لئے بند کر دیا ہے جبکہ تین دن سے مکہ مکرمہ اور مسجد اقصیٰ کو بھی بند کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ کربلا میں بھی مزار بند ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شیخ الازہر اور حرمین شریفین کی طرف سے بھی فتوٰی آیا ہے لیکن ہم مساجد  کو بند نہیں  ہونے دیں گے۔

Advertisement

وباء کے پھیلاو کو روکنے کے لئے عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کی ضرورت ہے،صدر مملکت

دوسری جانب حکومت سے مشاورت کے بعد تبلیغی اجتماع کی مرکزی شوریٰ نے ہدایات جاری کردیں۔ مرکزی شوریٰ کے مطابق تمام تبلیغی جماعتیں جہاں ہیں، وہیں رہیں گی۔

جماعتیں گشت، بیان اور مجمع جمع نہیں کریں گی، اگر کسی ادارے کو اس بارے میں اشکال ہو تو اپنے افسران بالا سے اشکال کرلیں۔ تمام تبلیغی جماعتیں انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں گی۔

مرکزی شوریٰ نے تبلیغی جماعت کی اپنے کارکنان، مستورات، بچوں، بڑوں کو اللہ کے حضور توبہ و استغفار کرنے کی تلقین کی ہے۔

 

خیال رہے کہ اس سے قبلصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، مشاورتی اجلاس میں صدر مملکت کے کورونا وباء کے تناظر میں ابھرتی صورتحال پر علماء کو اعتماد میں لیا۔

Advertisement

اس موقع پرصدر مملکت  نے عوام میں شعور و آگہی بیدار کرنے میں ان سے تعاون کی درخواست کی جس پر علمایے کرام نے صدر مملکت کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

اجلاس میں صدر مملکت نے علماے کرام کے درمیان اتحاد و اتفاق کو سراہا جبکہ صدر مملکت نے گذشتہ روز کراچی میں علماء کرام کی جانب سے اتفاق رایے سے کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر کا فتوی دینے کو بھی سراہا۔

صدر مملکت نے علماء سے عوام کو گھروں میں ٹہرنے, گھروں میں عبادت کرنے کے حوالے سے نصیحت کرنے ہر زور دیا اور کہا کہ اس سے وباء کے پھیلاو کو روکنے میں مدد ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر