Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹک ٹاک کے سبب پنجاب پولیس کا جوان موت کی وادی میں اتر گیا

Now Reading:

ٹک ٹاک کے سبب پنجاب پولیس کا جوان موت کی وادی میں اتر گیا
ٹک ٹاک کے سبب پنجاب پولیس کا جوان موت کی وادی میں اتر گیا

  گجرات یونیورسٹی کے 2 طالبات نے پولیس اہلکار کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا، واقعہ مبینہ طور پر ٹک ٹاک  ویڈیو  بناتے ہوئے پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق گجرات میں ٹک ٹاک کے جنون نے 35 سالہ پولیس کانسٹیبل حسن شہزاد کی جان لے لی۔ پولیس نے قتل میں ملوث گجرات یونیورسٹی کی 2 طالبات کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔

یونیورسٹی روڈ پر تھانہ اے ڈویژن میں تعینات کانسٹیبل حسن شہزاد کی لاش اس کی اپنی ہی گاڑی سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے جاں بحق اہلکار کے موبائل ڈیٹا کی مدد سے ملزموں کو گرفتار کرلیا، جن میں دو طالبات رئیسہ جاوید، لائبہ اور ساتھی طالبعلم ولید الحسن شامل ہیں۔

بھاگووال گاؤں سے تعلق رکھنے والے گجرات کے اے ڈویژن پولیس کانسٹیبل حسن شہزاد گزشتہ روز گجرات-جلال پور جٹاں روڈ پر بیوالی کے علاقے کے قریب ایک گاڑی میں زخمی حالت میں پائے گئے تھے۔

ایس ایچ او توقیر رانجھا کے مطابق مقتول تھانہ اے ڈویژن میں میں تعینات تھا، دو روز سے چھٹی پر تھا، کانسٹیبل حسن شہزاد رینٹ پر گاڑی دینے کا بھی کام کرتا تھا۔

Advertisement

ابتدائی تفتیش میں طالبات نے اعتراف کیا کہ وہ جاں بحق کانسٹیبل کی گاڑی پر 2 روز قبل لاہور گئی تھیں، واپسی پر ٹک ٹاک بناتے ہوئے اچانک گولی چل گئی جو اہلکار کے سر میں جا لگی۔ وہ گاڑی میں اس کی لاش اور پستول چھوڑ کر یونیورسٹی ہاسٹل بھاگ آئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر