
سندھ بھر میں کورونا وائرس کی بگرٹی صورتحال کے پیشِ نظر حکومت سندھ کی جانب سے فنڈز قائم کئے گئے ہیں جس میں سے باضرورت اور وقت پر محکمات کو فنڈز جاری کئے جارہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر کورونا وائرس کے قائم کردہ فنڈز میں سے محکمہ خزانہ کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے لیے 341 ملین روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ان جاری کردہ فنڈز کے متعلق مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ فنڈز تمام ضلعی انتظامیہ میں تقسیم ہوں گے۔
* وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ خزانہ نے ضلعی انتظامیہ کے لیے 341 ملین روپے جاری کر دیئے
Advertisement* یہ فنڈز تمام ضلعی انتظامیہ میں تقسیم ہوں گے
* ان فنڈز کو ضلع کے ضروری اخراجات، کورونا وائرس کے خلاف انتظامات میں خرچ کیے جائیں گے
— CMHouseSindh (@SindhCMHouse) March 24, 2020
ان کے مطابق فنڈز کو ضلع کے ضروری اخراجات، کورونا وائرس کے خلاف انتظامات میں خرچ کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبلوزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے قائم کردہ کورونا وائرس فنڈ میں کراچی کے ایک تاجر نے 79 لاکھ روپے کردیئے ، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ عطیہ کرنے والے تاجر نے نام خفیہ رکھنے کی درخواست کی ہے۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو 88 سال کے ریٹائرڈ شخص نے 10 لاکھ روپے کا عطیہ دیا تھا، بزرگ شہری نے وزیراعلیٰ سندھ کو 1ملین روپے کا چیک دیا، چیک کے ساتھ ایک چھوٹا خط بھی بھیجا تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ عطیہ دینے والے شخص نے اپنا نام خفیہ رکھنے اور رقم کورونا کیخلاف جنگ میں خرچ کرنے کی درخواست کی ، کورونا وائرس کے فنڈ میں لوگ دل کھول کر عطیہ دےرہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News