محکمہ صحت سندھ کی جانب سے اپنے دفتر میں عام شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فوکل پرسن نے محکمہ صحت سندھ کے دفتر میں عام شہریوں کے داخلے پر پابندی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کرتے ہوئے سندھ سیکریٹریٹ میں محکمہ صحت کے دفاتر میں ملازمین کےعلاوہ دیگر افراد کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔
فوکل پرسن نے کہا کہ ہم ہنگامی حالت میں ہیں جس کی وجہ سے دروازے بند کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ سمیت تمام عدالتوں میں حاضری کے لیے بائیومیٹرک نظام میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا اور تمام ملازمین کوبائیومیٹرک نظام میں چہروں سے شناخت کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے بائیومیٹرک نظام میں تبدیلی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا، نوٹی فکیشن کا اطلاق پورے صوبے کی عدالتوں پر ہوگا۔
یاد رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز 9 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صبح اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد وزارت صحت سندھ کے دفتر میں ہنگامی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں موجودہ صورتحال پر غور کیا جبکہ حکومتی اقدامات کا جائزہ لینے کے ساتھ نئی حکمت عملی بھی زیر بحث آئے ۔
محکمہ صحت کے مطابق اجلاس میں وزارت صحت سندھ کے نمائندے ، ڈی ایچ اوز اور اسپتالوں کے ڈائریکٹرز بھی شریک ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا بہنوئی کروناوائرس سےمحفوظ
اجلاس میں ماہرین کا کہنا تھاکہ شہری چند روز تک غیر ضروری باہر نکلنے اور ملنے جلنے سے گریز کریں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کرونا وائرس کے مزید 8 کیسز سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد شہرِ قائد میں کرونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
