
پیکا آرڈیننس
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فلسطین کے مسئلہ پر پوری پاکستانی قوم فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی فلسطین کے سفیر احمد ربی سے ملاقات ہوئی۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے دوران ملاقات کہا کہ کہ وفاقی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر انتظام کام کرنے والی جامعات میں 50 فلسطینی طلبہ کو اسکالر شپ دیں گے۔
رویت ہلال کمیٹی نے 3 اسلامی مہینوں کی غلط تاریخیں بتائی ہیں، فواد چوہدری
اس موقع پر فلسطین کے سیفر احمد رہی نے کہا کہ 50 ہزار فلسطینی طلبہ پاکستان کے تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل ہیں۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے بات چیت کرتے ہوئے احمد ربی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں بطور سفیر تعیناتی میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
ملاقات میں فلسطینی سفیر احمد رہی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں شجر کاری کے لیے زیتون کے 50 لاکھ درخت دیں گے۔
واضح رہے اس سے قبل مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں پاکستان میں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
مشیر خزانہ سے ملاقات میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا تھا کہ کاروباری برادری ، مختلف یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کے مابین رابطے قائم کئے جائیں گے جبکہ اس مقصد کیلئے 1.3 ارب ڈالر کی مالیت کا کیمیکل برآمد کیا جائے گا جو مختلف صنعتی مقاصد کے لئے استعمال ہونگے۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا تھا کہ کیمیکلز اور بائیو ٹکنالوجی میں تحقیق کو فروغ دینے کے لئے خصوصی اقتصادی زون قائم کئے جائیں گے اور اس شعبے میں تحقیق اور ترقی سے مقامی پیداوار کے معیار کو فروغ ملے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News