ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کورونا وائرس سے متعلق پیدا ہونے والی صورتحال پر کہنا ہے کہ یہ ایک صبر آزما مرحلہ ہے اور انشاءاللہ ہم مل کر اس پہ قابو پائیں گے۔
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان ، وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متعلق حکومت اور فوج کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بروقت اور درست آگاہی کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کیا گیا ہے جس میں فوج سمیت تمام سول ادارے شامل ہیں۔
میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ افواج پاکستان پہلے دن سے حکومت کے ساتھ کام کررہی ہے۔ آرمی چیف نے سول اداروں کی ہر ممکن مدد کرنے کا کہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تینوں افواج کی میڈیکل ٹیموں کو تیار کردیا ہے۔پاک فوج ایئر پورٹس پر اسکریننگ کی مشترکہ نگرانی کرے گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس کے بعد ایک مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی اور وزیر اعظم کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے پاک فوج پوری طرح تیار ہے۔
کورونا وائرس فنڈ کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا
میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ یہ ایک صبر آزما مرحلہ ہے اور انشاءاللہ ہم مل کر اس پہ قابو پالیں گے۔ اللہ تعالیٰ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو جلد صحتیاب کرے۔
وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پوری دنیا میں پھیلنے پر تشویش ہے۔ پوری دنیا میں 2 لاکھ 20 ہزار تصدیق شدہ کیسز ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 326ہے۔ ہم اس وباء سے نمٹنے کے لیے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔
وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ہمارے ہیروز ہیں ۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ معلوم ہوا ہے کہ نجی اسپتالوں میں او پی ڈیز بند کردی گئی ہیں۔ او پی ڈی میں جانا ہو تو اکیلے جائیں اور غیر ضروری طور پر اسپتال جانے گریز کریں۔
انہوں نے بتایا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کی یومیہ پریس کانفرنس صحافیوں کے بغیر ہوا کرے گی جس کی کوریج صرف پاکستان ٹیلی ویژن ( پی ٹی وی )کرے گا۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا وائرس سے پوری طرح آگاہ ہیں اور صورتحال کی نگرانی کررہے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتیں وفاق کے اشتراک سے محنت سے کام کرہی ہیں۔ کسی قسم کی اشیائے خوردونوش کی کمی کا سامنا نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
