
پاکستان کی جانب سے مشرقی اور مغربی سرحدوں کے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے مشرقی اور مغربی بارڈز کی بندش میں مزید دو ہفتے کی توسیع کردی ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری بھی بند رہے گی، انٹرنیشنل فلائٹس پر چار اپریل تک پابندی رہے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ بنکاک میں پھنسے پاکستانی آج خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچ جائیں گے۔
معید یوسف نے مزید کہا کہ اس دوران سرحدوں پر تجارت کے ساتھ مسافروں کی آمد و رفت پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی پورٹس پر کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں، جو جاری رہیں گی، ان پر اسکریننگ کا عمل قائم رکھنے کے ساتھ مزید مضبوط کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News