
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی ہلاکتوں کے کیس سامنے آگئے ، خیبر پختونخوا حکومت نے مردان اور پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی موت کی تصدیق کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرصحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑانے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں نےکورونا وائرس سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد2ہو گئی۔
Sadly, a second patient in LRH Peshawar, a 36 yr old, from Hangu, has also passed away, from the Corona Virus.
— Taimur Khan Jhagra (@Jhagra) March 18, 2020
اپنے پیغام میں وزیرصحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں کورونا وائرس سے دوسری موت ہوئی ، جاں بحق شخص عبدالفتح کا تعلق ہنگوسےتھااور اس کی عمر36سال تھی۔
اس سے قبل ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال نے بھی کورونا سے متاثرہ شخص کی ہلاکت کی تفدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ پشاور کے ڈی ریڈنگ ہسپتال میں کرونا کا عبد الفاتح نامی مریض جاں بحق ہوگیا ہے ۔
پاکستان میں کورونا سے پہلی ہلاکت کی تصدیق
ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 17 مارچ کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال لایا گیا جبکہ گزشتہ رات کو ایل آر ایچ میں شفٹ ہوا تھا۔
ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا مزید کہنا تھا کہ کرونا سے متاثرہ مریض کچھ دن پہلے دوبئی سے پشاور پہنچا تھا اور مریض کا تعلق ضلع ہنگو کے علاقہ ٹل سے تھا ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وزیرصحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑانے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کرونا سے ہلاکت کی تصدیق کردی۔
Sad to report one patient who passed away in Mardan.
— Taimur Khan Jhagra (@Jhagra) March 18, 2020
اپنے پیغام میں وزیرصحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے مزید کہا تھا کہ مردان میں کرونا سے ایک مریض کی ہلاکت پر افسوس ہوا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کوروناوائرس کے آج 61 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 36 ، اسلام آباد میں 3، گلگت بلتستان میں 10، پنجاب میں 2 ، خیبرپختونخوا میں 3 جبکہ بلوچستان میں 6 اور آزاد کشمیر میں 1 کورونا وائرس کے کیس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 299 تک پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News