Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ محمود قریشی کا نیپال کے وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

Now Reading:

شاہ محمود قریشی کا نیپال کے وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ
سیکرٹری جنرل

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے نیپال کے وزیرخارجہ  پردیپ کمار گیاولی سے ٹیلیفونک رابطہ ہو ا اور وزیر خارجہ نے پاکستان اور نیپال کے مابین سفارتی تعلقات کے ساٹھ سال مکمل ہونیوالے پر نیپالی وزیر خارجہ کو مبارکباد دی۔

اس مو قع پر دونوں وزرائے خارجہ کے مابین کرونا عالمی وبا کے  پھیلاؤ کو روکنے اور اس چیلنج سے موثر انداز میں نبرد آزما ہونے کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں پر تبادلہ ء خیال ہوا ۔

نیپال کے وزیر خارجہ سے رابطے میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سارک ممالک ممبران کے مابین خطے میں نیپال کا کردار قابلِ تحسین ہے، سارک کی صورت میں ہمارے پاس ایک اہم علاقائی پلیٹ فارم موجود ہے پاکستان کی کوشش ہے کہ اس  ایمرجنسی کی صورت حال میں اس پلیٹ فارم کو متحرک اور فعال بنایا جائے۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ میری کچھ دیر قبل ایران کے وزیر خارجہ سے بات ہوئی- ایران کی صورت حال انتہائی تشویشناک ہے ھزاروں افراد کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں – ایران، معاشی پابندیوں کی وجہ سے کرونا وبا کے خلاف موثر اقدامات اٹھانے سے قاصر ہے ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے یورپی ممالک سے گذارش کی ہے کہ اس عالمی وبا کے پیش نظر ،قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ترقی پذیر ممالک کو  قرضوں کی ادائیگی میں سہولت فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنے وسائل اس وبا کے پھیلاؤ  کے خلاف استعمال کر سکیں اور اس عالمی چیلنج سے نبرد آزما ہو سکیں ۔

Advertisement

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان، سارک ممالک کی وزرائے صحت  ویڈیو کانفرنس  منعقد کروانے کا متمنی ہے تاکہ ہم  اس عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کر سکیں  جس پر نیپال کے وزیر خارجہ نے پاکستان کی طرف سے سارک وزرا صحت کانفرنس  کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔

نیپالی وزیر خارجہ نے بھی پاکستان اور نیپال کے مابین سفارتی تعلقات کے ساٹھ سال مکمل ہونے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیپال، پاکستان کے ساتھ اپنے کثیر الجہتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔

ہم صوبوں سے الگ نہیں ہیں اور صوبے ہم سے الگ نہیں ہیں، وزیر خارجہ

نیپال کے وزیرخارجہ پردیپ کمار گیاولی نے مزید کہا کہ ہمیں ایران کی صورت حال پر تشویش ہے اور نیپال ایران پر پابندیاں ختم کروانے کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے نیپالی ہم منصب کو دورہ ء پاکستان کی دعوت دی جس پر نیپالی وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ حالات ساز گار ہونے پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے  بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں شاہ محمود قریشی نے ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے سے متعلق کاوشوں سے آگاہ کیا۔

Advertisement

 شاہ محمود قریشی نے ایران میں کورونا وائرس سے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام نے جس بہادری سے اس وبا کا مقابلہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پابندیوں کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر متحرک ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر