Advertisement
Advertisement
Advertisement

اردن کے 103 سالہ شہری کا معمر ترین دلہا بننے کا نیا ریکارڈ

Now Reading:

اردن کے 103 سالہ شہری کا معمر ترین دلہا بننے کا نیا ریکارڈ
اردن کے 103 سالہ شہری کا معمر ترین دلہا ہونے کا نیا ریکارڈ

اردن سے تعلق رکھنے والے  شہری عارف عطیہ الجدایہ نے معمر ترین دولہا ہونے کا ریکارڈ قائم کردیا۔

شمالی اردن کے قصبے صما سے تعلق رکھنے والے عارف  نے 49 سالہ خاتون سے شادی کرکے اپنے بیٹوں اور تمام رشتہ داروں کو حیران کردیا۔

غیر ملکی خبرر رساں ادارے  کے مطابق چند ماہ قبل اردن کے معمر شہری کی پہلی بیوی کا انتقال ہوگیا تھا۔ بیٹوں نے انہیں اپنے ساتھ رہنے کی درخواست کی جسے مسترد کردیا تھا۔

اردنی شہری کے رشتہ داروں نے بتایا کہ’ ہمارے 103سالہ بزرگ نے 49 سالہ خاتون سے رشتہ کرلیا۔ اب وہ اپنی زندگی کے باقی ماندہ ایام نئی دلہن کے ساتھ گزاریں گے۔‘

مذکورہ شخص کے بیٹوں نے 2019 میں والدہ کے انتقال کے بعد والد کو اپنے ساتھ رکھنے کی بہت کوشش لیکن عارف عطیہ نے علیحدہ رہنے پر اصرار کیا۔

Advertisement

بھارتی معمرجوڑےکازندگی کے نئےسفرکاآغاز

ماں کے انتقال کے بعد بیٹوں نے اپنے والد کو ساتھ رہنے پر آمادہ کرنے کی سر توڑ کوشش کی۔ وہ اولاد کی ہر درخواست کو مسترد کرتے رہے اور کہتے رہے کہ میں تو الگ اپنے گھر میں ہی رہوں گا۔

رشتے داروں نے بتایا ہے کہ ’عارف عطیہ الجدایہ کی صحت بہت اچھی ہے اور وہ ماضی قریب تک کاروبار کرتے رہے ہیں۔‘

ان کے مطابق ’ان کے حوصلے نوجوانوں جیسے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس عمر میں شادی کرکے تمام رشتہ داروں اور واقف کاروں کو حیران کردیا‘۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عمر رسیدہ انڈونیشن شہری نے انتہائی کم عمر لڑکی سے شادی کرکے دنیا کو حیران کیا تھا۔

دوسری  جانب بھارتی  ریاست کیرالہ کے سرکاری اولڈ ایج ہوم میں رہائش اختیار کرنے والے 67 سالہ  کوچانیا مینن اور 65 سالہ لکشمی امال نے  شادی کرلی تھی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر