 
                                                                              حکومت نے متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے یو اے ای کی جانب سے تمام پروازیں منسوخ کیے جانے کے اعلان بعد وہاں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا فیصلہ کرلیا۔
وزرات ہوا بازی کا کہنا ہے کہ150 سے زائد پاکستانیوں کو فلائی دبئی کی پرواز سے پاکستان پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پرواز آج رات 12 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترے گی۔
وزارت ہوابازی کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہری ابو ظہبی اور دبئی ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔
کورونا سمیت دیگر چینلجز کو اتفاق اتحاد اور نظم و ضبط سے شکست دیں گے، آرمی چیف
وزارت ہوا بازی کا مزید کہنا ہے کہ یو اے ای سے آنے والوں کی سخت اسکریننگ کی جائے گی،کورونا وائرس کی علامات والے مسافروں کو آئسولیشن میں بھیجا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان میں اب تک وقت کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 826 ہوگئی ہے جبکہ 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ یو اے ای کی جانب سے جزوی لاک ڈاؤن اور تمام فلائٹ آپریشنز معطل کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
سعید غنی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے پیغام میں اعلان کیا گیا ہےکہ ملک میں 2 دن بعد تمام شاپنگ مالز بند کردئیے جائیں گے۔
امارات کے ائیر پورٹس کو بھی 48 گھنٹوں کے لئے بند کردیا جائے گا تاہم فارمیسی اور کھانے پینے کی اشیا فراہم کرنے والی سپر مارکیٹس کھلی رہیں گی۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹس سے صرف کھانا لے جانے کے لئے فراہم کیا جائے گا، وہاں بیٹھ کر کھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 