Advertisement
Advertisement
Advertisement

زلفی بخاری سے چین میں موجود پاکستانی طلبہ کے والدین کی  ملاقات

Now Reading:

زلفی بخاری سے چین میں موجود پاکستانی طلبہ کے والدین کی  ملاقات

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری سے چین میں موجود پاکستانی طلبہ کے والدین کی  ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں والدین نے چین میں پاکستانی طلبہ کیلئے ادویات کی عدم فراہمی کی شکایات کی جس پر زلفی بخاری نے ادویات کی فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ ہفتےتک تمام طلبہ کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے کہا کہ چین واحد ملک ہےجہاں کورونا وائرس کم ہو رہا ہے  جبکہ  دنیا گواہ ہےچین کوروناوائرس سےبہترین طریقے سے لڑ رہا ہے ۔

زلفی بخاری نے  یہ بھی کہا کہ پاکستانی طلبہ چین میں زیادہ توجہ کا مرکز ہیں جبکہ پاکستانی طلبہ کو واپس نہ لانامشکل فیصلہ تھا اور وقت ثابت کررہا ہےحکومت کا فیصلہ درست تھا، آپ سے وعدہ کیا ہے چین میں بچوں کا خیال رکھیں گے۔

پاکستان میں کوروناوائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 299 ہوگئی

Advertisement

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے  مزید کہا کہ 1179میں سے993 بچوں کومالی مدد بھیج دی گئی ہے، 935بچوں نے رقوم کی وصولی کی تصدیق کردی ہے،1179طلبہ کیلئے15دن کا امدادی سامان کل روانہ ہوگا۔

قبل ازیں وفاق نے چین کے شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کو پاکستانی کھانا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) ووہان میں مقیم پاکستانوں کے لیے تیار کھانا ارسال کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ووہان میں موجود طلبا سمیت ہر پاکستانی شہری کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ دفتر خارجہ اور فارن مشن چین میں موجود ہم وطنوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیزسید ذوالفقار عباس بخاری کی ملاقات ہوئی تھی۔

ملاقا ت میں وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستانی طلبا کی صحت کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ لی جبکہ چین میں موجود پاکستانیوں خصوصاً ووہان میں موجود پاکستانی طلبا کی تمام تفصیلات  اور موجودہ صورتحال  دریافت کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، وزیر اعظم
معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو نئی سمت دی ، شہبازشریف
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر