Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا سے نمٹنے کے لیے ضروری سامان درکار ہے، ایرانی سفیر کا اپوزیشن لیڈر کو خط

Now Reading:

کورونا سے نمٹنے کے لیے ضروری سامان درکار ہے، ایرانی سفیر کا اپوزیشن لیڈر کو خط
عوام کے خادم

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی کا خط لکھ دیا ہے۔

خط کے متن میں ایرانی سفیر نے لکھا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ادویات، ضروری ساز و سامان درکار ہے،  امریکی پابندیوں کی وجہ سے کورونا سے ایرانی عوام کو بچانے اور علاج معالجہ میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ایران میں کرونا سے ہونے والی اموات کی بنیادی وجہ ضروری سامان اور ادویات کی عدم فراہمی ہے، امریکی پابندیوں کی وجہ سے مالی وسائل استعمال کرنے میں رکاوٹیں ہیں۔

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کورونا وائرس جغرافیے اور سرحدوں سے ماورا ہے اور امریکی پابندیاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے درپیش سنگین صورت حال میں کسی قوم کو زندہ رہنے کے حق سے محروم کرنا انسانیت کے خلاف جرم ہے اور امریکی پابندیاں ایرانی قوم کے زندہ رہنے اور صحت کے حق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یہ پابندیاں بنیادی انسانی حقوق اور عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کو مدد کے لئے خط لکھا ہے جبکہ قائد حزب اختلاف کو خط لکھنے کا مقصد ایران میں انسانیت کو لاحق خطرات سے آگاہ کرنا تھا تاکہ اپوزیشن لیڈر ایران پر پابندیوں کو نرم کرنے کے حق میں آواز بلند کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر