Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس سے پہلا پاکستانی جاں بحق

Now Reading:

کورونا وائرس سے پہلا پاکستانی جاں بحق
پہلا پاکستانی

دنیا بھر میں جاری کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہورہی تھیں جبکہ اب اسی وائرس کے سبب پہلا پاکستانی جاں بحق ہوگیا ہے۔

دفتر خارجہ نے اٹلی میں کرونا سے جان بحق ہونے والے پہلے پاکستانی کی وفات کی تصدیق کر دی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر عائشہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے پاکستانی کا نام امتیاز احمد تھا جبکہ61 سالہ امتیاز احمد کا انتقال بدقسمتی سے کرونا وائرس سے ہوا ہے۔

امتیاز احمد میلان سے 100 میل دور بریسیا میں جاں بحق ہوا ہے جبکہ اٹلی میں پاکستانی قونصلیٹ اس حوالے سے متاثرہ خاندان اور اطالوی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس کے سبب جاں بحق ہونے والا پہلا پاکستانی امتیاز احمد گذشتہ کئی برس سے اٹلی میں مقیم تھا۔

Advertisement

کورونا وائرس کے خلاف جنگ، چین کا کردار متاثر کن قرار

میت کی وطن واپسی کے حوالے سے دفتر خارجہ اطالوی دفتر خارجہ سے رابطے میں ہے تاحال اطالوی حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان میں پھوٹنے والا وائرس دنیا کے 106 ممالک میں پہنچ چکا ہے جس کی وجہ سے مجموعی طور پر آج تک 4325 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ بیس ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں کرونا کے 20 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، تمام مریض حال ہی میں اُن ممالک سے وطن واپس پہنچے ہیں جہاں کرونا وائرس پھیل چکا تھا۔

اس سے قبل سندھ میں کروناوائرس کے مزید 2 نئے کیس اور کوئٹہ میں 1 کیس سامنے آگئے ، جس کے بعد سندھ بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد15 ، کوئٹہ میں 1 جبکہ پاکستان میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 19  ہوگئی ہے ۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق متاثرہ افراد میں سے ایک کا تعلق حیدر آباد اور دوسرے کا کراچی سے ہے۔

Advertisement

دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت ایمرجنسی کور گروپ کا اجلاس ہوا جس میں کرونا وائرس کے متعلق بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کرونا وائرس کے ایک روز میں 8 کیسز سامنے آئے تھے۔ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 جبکہ ملک بھر میں تعداد 16 ہو گئی تھی جن میں سے کراچی میں 13، اسلام آباد میں 2 جبکہ گلگت بلتستان سے ایک کیس کی تصدیق ہوئی تھی۔

ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر