
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران پہ لگائی گئیں امریکی پابندیا ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پوری عالمی برادری اس وقت ایک غیر متوقع وبائی بیماری کا مقابلہ کر رہی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ قائدین کی حیثیت سے ہم پہ لازم ہے کہ اس چیلنج اور مشکل وقت میں ایک دوسرے سے ہمدردی کا اظہار کیا جائے۔
The entire global community is fighting an unprecedented pandemic.We must, as leaders at time of such great challenge & difficulty, show utmost compassion. Sanctions must be lifted against Iran, in this moment of peril so that it can use its resources to save precious human lives
Advertisement— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) March 20, 2020
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطرے کے اس لمحے میں ایران کے خلاف پابندیوں کو ختم کرنا ہوگا تاکہ وہ قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کے لیے اپنے وسائل بروئے کار لاسکے۔
انہوں نے کورونا وائرس اور عالمی پابندیوں کے نتیجے میں ایران میں شدید بحران پر دنیا کی توجہ مبزول کرائی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایران میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہر دس منٹ کے بعد ایک شخص کی موت واقع ہو رہی ہے جبکہ ہر گھنٹے کے دوران پچاس لوگ اس وائرس کا شکار ہو رہے ہیں۔
AdvertisementAccording to official info, in Iran every 10 mins 1 person dies from #Covid19 and 50 people infected with virus every hour. The situation is dire. To echo @antonioguterres world leaders must unite for humanity with an urgent & coordinated global response. https://t.co/BlrkmWXaYD
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) March 20, 2020
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ عالمی رہنماؤں کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گو تریس کے بیان کی روشنی میں انسانیت کو بچانے کے لیے متحد ہوکر فوری اور مربوط عالمی ردعمل دینا ہو گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے بھی 16مارچ کو امریکی خبررساں ادارے اے پی کو انٹرویو میں امریکہ سے ایران پر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News