Advertisement
Advertisement
Advertisement

میراجسم میری مرضی، خلیل الرحمن قمراور ماروی سرمد آمنے سامنے

Now Reading:

میراجسم میری مرضی، خلیل الرحمن قمراور ماروی سرمد آمنے سامنے
Marvi Sirmed, Khalil Ur Rehman Qamar

 پروگرام کے دوران میراجسم میری مرضی کانعرہ لگانےپرپاکستان کےمعروف  ڈرامہ  نگار خلیل الرحمٰن  قمر اور ہیومن ایکٹویسٹ ماروی  سرمدکےدرمیان شدید تلخ کلامی اورنازیبا کاتبادلہ ہوا۔

 تفصیلات کےمطابق نجی ٹی وی چینل کےایک پروگرام میں عورت مارچ کےحق اورمخالفت میں دلائل دیےجارہےتھے۔اس  ٹاک شو میں معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر اور صحافی

ماروی سرمد کے علاوہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا فیض محمد بھی موجود تھے۔

تاہم  پروگرام کےدوران بات اس  وقت بگڑی جب عورت مارچ کےحوالےسے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے خلیل الرحمٰن قمرنےکہا کہ ’اگر عدالت نے ’میرا جسم میری مرضی‘ جیسے ’غلیظ اور گھٹیا‘ نعروں پر پابندی لگا دی ہے تو جب میں ماروی سرمد صاحبہ کویہ جملہ بولتےسنتاہوں تومیراکلیجہ ہلتاہے۔‘

Advertisement

جس کےجواب میں ماروی سرمد نے اس نعرے کو دہرا دیا جس  پر   خلیل الرحمن قمر غصے  میں  آگ  آگئے   اور سخت لہجے میں انھیں خاموش رہنے اور اپنی باری پر بولنے کے بارے میں کہنے لگے۔

تقریباً دومنٹ تک جاری رہنے  والی گفتگو کے دوران خلیل الرحمن قمرکی جانب سے نازیبا جملوں کا استعمال بھی  ہوا۔ پروگرام کا کلپ سوشل  میڈیاپر وائرل  ہونےکے بعدسوشل  میڈیاپر نئی بحث چِھڑ  گئی  ۔

 سوشل میڈیا پرعوام کی جانب  سے بھی ردعمل  آناشروع ہوگئے۔ جبکہ  مائیکروبلاگنگ  ویب سائٹ  ٹوئٹر پراس حوالےسے #MerajismMeriMarzi ,#khalilurrehmanqamar  ٹاپ  ٹرینڈ پرہے ۔

 آر جے عمران  نے  خلیل الرحمن  کو سپورٹ  کرتے ہوئے میرا جسم  میری مرضی کےنعرے کی کھلےالفاظ  میں مذمت  کی ہے ۔

 جواد قریشی  نے بھی  معروف ڈرامہ نگارخلیل الرحمن کی میراجسم میری  مرضی  کی مخالفت کی حمایت کی ہے ۔

https://twitter.com/JN_Qureshi/status/1235023343209734144?s=20

میناگبینا نامی صارف نے میراجسم  میری  مرضی کی حمایت کرتےہوئےمرضی  سرمد کو اپناہیروقراردیا ہے ۔

https://twitter.com/piinklatte/status/1235081580369956866?s=20

شیری نامی  صارف نے  بھی عورت  مارچ کی حمایت میں  ٹوئٹ  کی  ہے ۔

 معروف اسکالر عامرلیاقت نےخلیل الرحمن قمر کی جانب  سےاپنائےگئےرویے کی مذمت  کی ہے ۔

فلم اور ٹی وی ڈراموں کا جائزہ لینے والی صدف حیدر لکھتی ہیں کہ لوگوں کو ’میرا جسم میری مرضی‘ اتنا غلیظ کیوں لگتا ہے۔

’کسی خاتون کے پاس یہ حق کیوں نہ ہو کہ اس کے جسم کو کون چھوتا یا دیکھتا ہے یہ اس کی مرضی ہو۔ کیا مردوں کے پاس یہ حق نہیں ہے؟‘

 پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے خلیل الرحمن  قمر کےرویےکیمذمت کی ہے ۔

Advertisement

 وقار نامی صارف نے خلیل الرحمن  قمر کی حمایت کرتے ہوئےانہیں  خوب شاباشی دی  ۔

Advertisement

 سائرہ چوہدری نے بھی خلیل الرحمن  کی حمایت کی  ہے ۔

مایا  نامی صارف نے بھی خلیل الرحمن قمر کی حمایت کرتے ہوئے خود داددی ۔

Advertisement

https://twitter.com/Musliim_786/status/1235008564600676353?s=20

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر