Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی قومی رہنماؤں سے مشاورت

Now Reading:

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی قومی رہنماؤں سے مشاورت
پاکستان مسلم لیگ

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کورونا وائرس سے پیدا صورتحال کے تناظر میں قومی رہنماؤں سے مشاورت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت عللماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی اور قومی وطن پارٹی کے قائد آفتاب شیرپاؤ, محمود خان اچکزئی اور اختر مینگل نے موجودہ صورتحال میں  آل پارٹیز ویڈیو کانفرنس بلانے کی حمایت کی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمان اور اسفندیار ولی نےپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر  شہباز شریف کے اقدام کو سراہا جبکہ سیاسی جماعتوں کے قائدین نے اتفاق کیا کہ فوری اور بروقت فیصلوں سے قوم کی جان بچائی جائے۔

شہباز شریف نے کورونا سے نمٹنے کے لئے نے  کرونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے وزیراعلی مراد علی شاہ اور سندھ حکومت کے اقدامات کی تعریف کی جبکہ بروقت فیصلوں پر بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی کے قائدین کو بھی سراہا۔

پاکستان میں کوروناوائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد لگ بھگ 900 ہوگئی

Advertisement

بلاول بھٹو زرداری اور اسفندیار ولی  نے  شہبازشریف کی وطن واپسی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا  جبکہ آل پارٹیز ویڈیو کانفرنس بلانے کے شہباز شریف کے فیصلے کو بروقت اور مستحسن قرار دیا ۔

یاد رہے کہ آج  پاکستان میں کوروناوائرس کے آج 104 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 61 ، اسلام آباد میں 4، پنجاب میں 21 ، بلوچستان میں 2 ، گلگت بلتستان میں 9 اور خیبرپختونخوا میں 7 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 394 ،  بلوچستان میں 110 ، خیبرپختونخوا میں 38 ،اسلام آباد میں 15 ، گلگت بلتستان میں 80 ، پنجاب میں 246 اور آزاد کشمیر میں 1 مریض موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر