
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اسلام کی ترویج میں علماء کا اہم کردار ہے، اسلام میں طہارت کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں معاشرتی اصلاح میں علماء کے کردار کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ معاشرے کی اصلاح کے لئے مساجد اور علماء اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان میں حاملہ خواتین کی اکثریت خوراک کی کمی کا شکار ہے، 40 فیصد بچے سٹنٹنگ کاشکار ہیں جس سے دماغی صلاحیت میں کمی آجاتی ہے۔
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ خوراک کی کمی اور بچوں میں سٹنٹنگ کی روک تھام کے لئے بچوں کی پیدائش میں وقفہ ضروری ہے اور قرآن میں اس کا حکم ہے۔
واضح رہےاس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چارسدہ روڈ پر یوٹیلٹی سٹور کا دورہ بھی کیا تھا، کمشنرپشاورڈویژن امجد علی اور ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر بھی موجود تھے ۔
حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، صدرمملکت
اس موقع پر ڈاکٹر عارف علوی نے سٹورمنیجر سے آٹا،چینی اوراشیاء خوردونوش کی قیمتوں سے متعلق استفسار کیا جبکہ یوٹیلٹی سٹورزپراشیاءخوردونوش کی دستیابی سے متعلق معلومات بھی حاصل کی۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا تھاکہ حکومت عوام کوریلیف فراہم کرنےکے لیے کوشاں ہے اس لئے یوٹیلٹی سٹورزانتظامیہ،حکومت کے ریلیف اقدامات کے سلسلے میں اپنا فعال کردارادا کرے۔
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا تھا کہ حکومت یوٹیلٹی سٹور کے ذریعے عوام کوریلیف فراہم کرنےکے لیے کوشاں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News