وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہر ہسپتال میں حفاظتی کٹ کی ضرورت پوری کریں گے اور ایک کنٹرول روم بنائیں گے تاکہ کہیں پر کسی چیز کی مشکلات نہ آئیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد ریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 25 لاکھ خاندانوں کیلئے 10ارب روپے مختص کئے ہیں، انتظامی اور طبی لحاظ سے صورت حال قابو میں ہے ، ترسیلات بہتربنانےکیلئےسینٹرل کنٹرول روم بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر ایشوز کو بیٹھ کر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، محکمہ صحت سے کہا ہے کہ کٹس ہم آپ کو فراہم کریں گے ، خدانخواستہ کسی ہیلتھ ورکر کا انتقال ہوا تو شہدا پیکج سے مدد کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کورونا کے خلاف کام کرنے والے طبی عملے کو ایک تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے، تبلیغی جماعت والوں کا بہت احترام ہے ،ان سے رابطے میں ہیں، پولیس کی جانب سے مس ہینڈلنگ کی رپورٹ ملی ہے، چیف سیکریٹری پنجاب سے اس معاملے کی انکوائری کا کہا ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ریلیف پیکج میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی ، عام آدمی کیلئے ریلیف پیکج کا طریقہ کار بالکل شفاف ہوگا۔
انھوں نے مزید کہا ک ڈاکٹر طاہر شمسی کے ساتھ سب سے پہلےہم نے خود کانفرنس کی ، کوشش ہے کہ اینٹی وائرس ویکسین پاکستان سے تیار ہو، پاکستان میں بہترین طبی ماہرین موجود ہیں ،وسائل کی کمی کاسامناہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ’پیکج میں 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس کے تحت 25 لاکھ خاندانوں کی مدد کریں گے اور 4 ہزار فی خاندان فراہم کریں گے‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’اس کے لیے عوام گھر سے ایک میسج کریں گے اور ان سے ان کا نام اور شناختی کارڈ نمبر لیا جائے گا جس کے بعد ان کی تصدیق کی جائے گی اور رقم منتقل کردی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
