
کراچی: گولیمار کے علاقے گلبہار میں چند روز قبل 6 منزلہ عمارت گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کے بلڈر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلبہار میں 6 منزلہ بلڈنگ کی تعمیر کروانے والے بلڈر کو پنجاب سے گرفتار کیا گیا ہے، بلڈر کا نام جاوید بتایا جاریا ہے۔
جاوید نامی بلڈر نے غیرقانونی طور پر رضویہ میں عمارت تعمیر کی تھی، حادثے کے وقت جاوید چیف بھی بلڈنگ میں فیملی کے ساتھ موجود تھا، حادثے میں جاوید کے علاوہ اس کا بیٹا بھی شدید زخمی ہوا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاوید بلڈر کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، وہ اسپتال سے پنجاب فرار ہوگیا تھا، ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے ٹیکنیکل سہولیات کی بنا پر ملزم کو ٹریس کیا۔
یاد رہے کہ یہ واقعہ گولیمار نمبر دو میں رضویہ تھانے کے قریب پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں میں 42 سالہ خرم، 18 سالہ دانیال، 70 سالہ حمیدہ خاتون اور 8 سالہ حماد، 35 سالہ عارفہ اور 28 سالہ اویس شامل ہیں۔
کراچی وسطی کے علاقے گلبہار رضویہ سوسائٹی کے قریب گرنے والی عمارتوں کے ملبے کو کلیئر کردیا گیا ہے جبکہ اس واقعے میں 27 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ رضویہ سوسائٹی تھانے کی حدود ناظم آباد پہلی چورنگی کے قریب واقع 6 منزلہ رہائشی عمارت جمعرات کی دوپہر زمین بوس ہوگئی تھی۔
عمارت نے گرتے ہوئے اطراف کی دو مزید عمارتوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا تھا اور وہ بھی منہدم ہوگئیں تھیں۔
عباسی شہید اسپتال کے اسسٹنٹ پولیس سرجن ڈاکٹر محمد سلیم کے مطابق اس سانحے میں 27 افراد جاں بحق ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News