Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا مجوزہ بلیو ایریا کے مقام کا دورہ

Now Reading:

وزیراعظم کا مجوزہ بلیو ایریا کے مقام کا دورہ
بلیو ایریا

وزیراعظم عمران خان نے ایف نائن پارک اسلام آباد کے بالمقابل مجوزہ بلیو ایریا کے مقام کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے  مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے بڑے میگا پروجیکٹ کی منصوبہ بندی مکمل ہوگئی جس کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم عمران خان خود ’نیو بلیو ایریا ‘سائٹ پر پہنچ گئے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ  وزیر اعظم کو نیلامی کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کے لیے ایف 9 پارک کے سامنے 170 کنال زمین مختص کی گئی ہے، جدید تعمیرات اور ہائی رائز بلڈنگ پر مبنی کمرشل سٹی عالمی طرز پر تعمیر ہوگا۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ لندن، دبئی، مانچسٹر، شکاگو اور گلاسکو سمیت بڑے شہروں میں روڈ شو ہوں گے، وفاقی ترقیاتی ادارہ اپریل کے پہلے ہفتے میں کمرشل نیلامی کرے گا جبکہ اوور سیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کی خصوصی دعوت دی جائے گی۔

Advertisement

وزیراعظم کا بھارت میں مسلمانوں پر مظالم پر سخت تشویش کا اظہار

وزیر اعظم کی ہدایت پر نیلامی میں حصہ لینے والوں کو سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور مکمل ایڈوانس ٹیکس دینے کی شرط ختم کردی گئی ہے جبکہ کامیاب بولی دہندگان کو رقم کی ادائیگی کے لیے 30 دن کا وقت ملے گا   اور   اوور سیز پاکستانیوں کو بھی رقم کے انتظام کے لیے مناسب وقت دیا جائے گا۔

حکام نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا  کہ اگلے ماہ ہونے والی کمرشل نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم وفاقی دارالحکومت کی بہتری، خدمات کی فراہمی اور ماحول کی بہتری کیلئے خرچ کی جائے گی جبکہ اس رقم کا کچھ حصہ کم لاگت کے مکانات خصوصاً نیا پاکستان ہائوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ذریعے منظور شدہ کچی آبادیوں کے مکینوں کو باوقار رہائش کی فراہمی پر خرچ کیا جائے گا۔

 وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ منصوبے سے روزگار اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے سمیت تعمیراتی انڈسٹری کو بھی فروغ ملے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تھیلیسیمیا سے بچاؤ کیلئے عوام میں آگاہی کی ضرورت ہے، مریم نواز
عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات؛ الیکشن کمیشن کا انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ
سانحہ 9 مئی: حکومت کا کل شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ
کراچی اور لاہور میں ایک ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ
9 مئی کو بغیر اجازت ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام آباد پولیس
گندم درآمد کا معاملہ نیب یا ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ آج متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر