
وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ عوام کی بھلائی کے لیے کرفیو کی تجویز غور کیا جاسکتا ہے، یہ عالمگیر وبا انفرادی نہیں بلکہ اجتماعی نقصان کی حامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سندھ حکومت کوروناوائرس کےخاتمے اوراسکے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لئےغیر معمولی اقدام اور مشکل فیصلے لینے میں تاخیرنہیں کرے گی ۔
عوام سے مؤدبانہ اپیل کرتا ہوں کہ گھر وں میں رہیں-🙏
پاکستان کے ہرشہری کوعدم سنجیدگی اورلاپروائی کوقطعی ترک کرکے بلاتاخیر حکومتی احکامات پرعمل کریں اور احتیاطی تدابیر کوقومی فریضہ سمجھتے ہوئےپورےاہتمام سےاختیارکریں۔ #COVID_19 #COVID19Pakistan #CoronavirusPandemic #CoronaVirus pic.twitter.com/VjPuTnpkfz
Advertisement— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) March 24, 2020
اپنے پیغام میں ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کو ان حالات میں عوام کا تعاون درکار ہوتا ہے اور میں کروناوائرس سے پیدا صورتحال پر عوام سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں اور لاک ڈاؤن کو مدنظر رکھتے ہوئے گھروں سے غیرضروری باہر نہ نکلیں۔
وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ عوام حکومت سندھ کے احکامات اور ہیلتھ ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں، عوام نے عمل نہ کیا تو مجبوراً سخت اور مشکل اقدام لینے پڑے گا۔
سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 472 افراد گرفتار
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا تھا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن پورے صوبے میں ہوگا، کنٹرول رومز آئی جی پولیس اور ڈی جی رینجرز کے دفاتر میں قائم کیے جائیں گے۔
مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا تھا سندھ میں لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد شہریوں کے بلا ضرورت گھروں سے نکلنے پر پابندی ہوگی،اشیائے خورو نوش کی دکانیں کھلی رہیں گی، کریانہ اور میڈیکل اسٹور بھی بند نہیں ہوں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ تمام سروسز ، فون ، یوٹیلیٹی ، ٹی وی کیبل ، فون، موبائل سروسز بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی، حیسکو، سیپکو، واسا ، کے ڈبلیو ایس بی، ایس ایس جی سی اور دیگر اداروں کو اپنی سروسز زبردست طریقے سے دینی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News