Advertisement
Advertisement
Advertisement

حج پر جانے والے خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان آج کیا جائے گا

Now Reading:

حج پر جانے والے خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان آج کیا جائے گا
حج پر جانے والے خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان آج کیا جائے گا

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی آج  شام 4 بجے ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت مذہبی امور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزارت مذہبی امور نےحج قرعہ اندازی کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں، پیر نور الحق قادری خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کریں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ درخواست گزاروں کو نتائج کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس ملے گی، قرعہ اندازی کےنتائج وزارت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے جائیں گے۔

یاد رہے چند روز قبل ترجمان مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب تک ملک بھرکے بینکوں کو1  لاکھ چالیس ہزار حج درخواستیں وصول ہوچکی ہے۔

خیال رہے کہ وزارت مذہبی امور نےحج پالیسی 2020 جاری کردی جس کے تحت رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج ادا کرسکیں گے۔

Advertisement

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کےہمراہ پریس کانفرنس کے دوران نور الحق قادری نے کہا تھا کہ رواں برس ایک لاکھ 84 ہزار 210 کے بجائے ایک لاکھ 79 ہزار210 عازمین حج کرینگے۔

وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے نجی حج آپریٹرز میں یکساں کوٹہ تقسیم کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ شمالی ریجن کے لیے رواں سال حج پیکج 4 لاکھ 90 ہزار روپے کا ہوگا جس میں اسلام آباد، پشاور، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور رحیم یار خان شامل ہیں۔

یاد رہے کہ حج درخواستوں کی وصولی میں 2 دن کی توسیع کی گئی تھی ، جس کے تحت حج درخواستوں کی وصولی 8 مارچ تک جاری رہی۔

واضح رہے کہ سال 2020 کے لیے حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز 25 فروری سے ہوا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر