جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہوگئی، سرمایہ غیر محفوظ، ملک میں کارخانے بند اور مہنگائی عروج پر ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے اپنے ایک بیان می۹ں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس بھارت کے مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے کی صلاحیت ختم ہو چکی ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ سی پیک کو ناکام کرنے کے لیے نواز شریف اور آصف علی زرداری کو سزائیں دی جارہی ہیں، ایک وقت تھا مودی کہتا تھا آؤ بات کریں اب وہی مودی ہے جو ان کی بات بھی نہیں سنتا ۔
مولانا فضل الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ ملک میں آج تک جمہوریت نہیں آسکی، عوام ایک باکس میں ووٹ ڈالتے ہیں لیکن گنے کسی دوسرے باکس سے جاتے ہیں۔
نااہل حکمران ملک میں بحران لانے کیلئے آئے ہیں، مولانا فضل الرحمن
جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ نااہل حکمرانوں نے عوام کو نفسیا تی مریض بنا دیا ہے جبکہ حکومت مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کر نے اورآٹے کے مصنوعی بحران کو ختم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔
واضح رہے اس سے قبل جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے اور بحران کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ نام نہاد حکومت سکرین سے آوٹ ہے اور آٹے کا بحران تو جعلہ حکومت کی بدترین ناکامی ہے۔
اپنے بیان میں جمعیت علماء اسلام کے سر براہ نے کہا تھا کہ قوم کو بتا یا جا ئے اصل حقائق کیا ہیں جبکہ آٹا بحران کے ساتھ ساتھ گیس بحران نے قوم کو نام نہاد حکومت کی اصلیت دکھا دی ہے۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے دعویدار حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں نے غریب عوام کو خودکشی پر مجبور کر دیاہے۔ آٹا اور روٹی کی قیمتوں اضافہ عوام کے منہ سے روٹی کانوالہ چھیننے کے مترادف ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
