
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں سول انتظامیہ کی بھرپور مدد فراہم کی جارہی ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری ہونے والے اعلامیے ڈائریکٹر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے مختلف داخلی و خارجی راستوں اور چاروں بین الاقوامی سرحدوں پر نقل وحرکت کی نگرانی کی جارہی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پنجاب کے34اضلاع میں مشترکہ چیک پوسٹیں اورپٹرولنگ کی جارہی ہے جبکہ سندھ کے 29 اضلاع میں بھی تمام داخلی اورخارجی مراکز کی نگرانی جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں 182 قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے، آزادکشمیر کے علاقوں کوٹلی، بھمبر، میرپور، مظفرآباد، باغ، راولاکوٹ، کیل اور برنالہ میں فوجی جوان تعینات ہیں۔
میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا بلوچستان کے علاقے تفتان میں600 افرادکیلئےقرنطینہ مرکز قائم کیاگیاہے، اسی طرح چمن میں805خیموں پرمشتمل قرنطینہ مرکز قائم کیاگیا، چمن کےگاؤں کلی فیضو میں300افرادکیلئےکنٹینر کو قرنطینہ بنایا گیا جبکہ لنڈی کوتل میں1500افرادکیلئےقرنطینہ مرکزقائم کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق لاہورایکسپو سینٹر،فیصل آباد، ملتان اور کراچی ایکسپو سینٹر میں قائم ہونے والے قرنطینہ مراکز میں فوجی جوان سول انتظامیہ کو معاونت فراہم کررہے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق گلگت بلتستان کے 10 اضلاع میں قرنطینہ مراکز قائم کیےگئےہیں، پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے خنجراب پاس سے چین سےدرآمد ہونے والے 5 وینٹی لیٹر، ماسک، میڈیکل اورٹیسٹنگ کٹس سمیت دیگر طبی آلات کی منتقلی جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News