Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں مزید 31 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

Now Reading:

بلوچستان، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں مزید 31 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
مزید 58  کیسز

صوبہ بلوچستان، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید31  کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 1198 ہوگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آج  صوبہ بلوچستان، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید 31 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 12 مریض بلوچستان ،10 گلگت بلتستان جبکہ اسلام آباد میں 9 مریض سامنے آئے ہیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان میں مذید 12 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 131 ہوگئی ۔

لیاقت شاہوانی نے یہ بھی کہا کہ تمام مریضوں کو ہسپتال منتقل کرکے بہترین نگہداشت میں علاج فراہم کی جا رہی ہے

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے مزید کہا کہ اب تک کل 1455 افراد کے ٹیسٹ کیئے گئے ہیں جن میں 131 مثبت، 1159 منفی اور 131 ٹیسٹ رزلٹ کے منتظر ہیں ۔

Advertisement

صوبہ سندھ اور پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 90 کیسز کی تصدیق

دوسری جانب محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گلگت میں مذید 7 افراد میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے بھر میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 91 ہوگئی ہے۔

 ترجمان محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان نے یہ بھی کہا کہ نئے سات مریضوں کا تعلق بلتستان ڈویژن سے ہےجبکہ  کرونا کے 2 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں،صحتیاب ہونے والے افراد کو مختلف ٹیسٹ کئے جائے گے۔

دریں اثناء اسلام آباد میں آج مزید 9 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے کیسز کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔

واضح رہے سے سے قبل  صوبہ سندھ اور پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 90 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 82 مریض پنجاب جبکہ سندھ میں 8 مریض سامنے آئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کا 148واں یوم ولادت آج ، صدر اور وزیر اعظم کا خراج عقیدت پیش
ہمیں متحد ہوکر عالم اسلام کیلئے لڑائی لڑنی ہوگی، خواجہ آصف
شہر قائد میں دھند کا راج، حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود
27 ویں ترمیم : حکومت اور اتحادی جماعتوں کے بڑی بیٹھک آج ہوگی
صدر زرداری سے فضل الرحمان کی اہم ملاقات ، 27 ویں ترمیم پر تفصیلی بات چیت
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر