Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر خارجہ کا اطالوی ہم منصب کو فون، کورونا سے ہونے والی اموات پر اظہار تعزیت

Now Reading:

وزیر خارجہ کا اطالوی ہم منصب کو فون، کورونا سے ہونے والی اموات پر اظہار تعزیت
اطالوی ہم منصب

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اپنے اطالوی ہم منصب  لیوگی ڈی مائیو کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

رابطے میں دونوں وزرائے خارجہ کے مابین کورونا عالمی وباء کے حوالے سے تفصیلی تبادلہء خیال ہوا جبکہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس وبا  کے نتیجے میں ہونے والی اموات پر اپنے اطالوی ہم منصب کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس مشکل اور دکھ کی گھڑی میں اطالوی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں جبکہ وزیر خارجہ نے اس کرونا وبائی چیلنج سے نمٹنے کے لئے اٹلی کے طبی عملے کی خدمات، ہمت اور حوصلے کی داد بھی دی۔

وزیر خارجہ نے اطالوی وزیر خارجہ کو اس عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پاکستان کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے اس کٹھن اور کڑے وقت میں ،اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کا خصوصی خیال رکھنے پر، اطالوی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرات، قیدیوں کی حفاظت کے لیے اقدامات

دونوں وزرائے خارجہ کا اس عالمی چیلنج سے نبرد آزما ہونے اور باہمی تعاون کے فروغ کیلئے، مشاورتی سلسلے کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں توقع ہے کہ اٹلی، یورپی یونین، جی 7 اور جی 20 کا اہم رکن ہونے کے ناطے ہماری اس تجویز کو آگے بڑھانے میں اپنا موثر کردار ادا کریگا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے، اپنے اطالوی ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری مسلسل کرفیو کے باعث وہاں ادویات اور خوراک کی  شدید قلت پیدا ہو چکی ہے 80 لاکھ کشمیری، بھارتی استبداد سے نجات کیلئے عالمی برادری کی توجہ کے منتظر ہیں۔

 وزیر خارجہ نے کہا کہ اس عالمی وبائی چیلنج کا سامنا کرتے ہوئے، کم وسائل کے حامل، ترقی پذیر ممالک کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس لئیے ہم نے تجویز دی ہے کہ ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کو ری اسٹرکچر کیا جائے تاکہ وہ اپنے وسائل قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کے لیے بروئے کار لا سکیں۔ –

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر