Advertisement
Advertisement
Advertisement

شبِ معراج میں بول – خصوصی ٹرانسمیشن

Now Reading:

شبِ معراج میں بول – خصوصی ٹرانسمیشن
شبِ معراج

بول نیوز نیٹ ورک شبِ معراج کی برکتوں کو قائم رکھنے کے لیے خصوصی ٹرانسمیشن ’’شبِ معراج  میں بول‘‘ کا اہتمام کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر بول نے تمام مومنین کے لئے خصوصی ٹرانسمیشن کا اہتمام کیا ہے جس میں معروف اینکر ڈاکٹرفضا اکبرخان اور فہیم خان میزبانی کریں گے۔

ٹرانسمیشن میں حمدِ خداوندی اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کرنے کے لیے صدیق اسماعیل سمیت متعدد حمد خواں اور نعت خواں بھی اس ٹرانسمیشن کا حصہ بنے گے۔

Advertisement

Shab-e-Mairaj Mein BOL | Transmission Promo | BOL Entertainment

مسجد حرم سےعالم بالا کا سفر جب بارگاہ رسول اللہﷺ میں تشریف لائے جبرائیلعرش سے پیش کی گئی سواری براق معراج النبیﷺ کے پر نور موقع پر دیکھیئے سب سے بڑی ٹراسمیشن اتوار کی رات 10 بجے صرف بول انٹرٹینمنٹ پر.#ShabEMairajMeinBOL #BOLEntertainment #SpecialTransmission #FizaAkbar #FaheemKhan

Gepostet von BOL Entertainment am Donnerstag, 19. März 2020

یاد رہے کہ ستائیس رجب کو مسلم ممالک میں شبِ معراج لوگ انتہائی عقیدت واحترام سے مناتے ہیں۔

Advertisement

اس روز مساجد میں ملک وقوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی جاتی ہیں۔

شبِ معراج ایک عربی لفظ ہے جس کو دو الفاظ میں تقسیم کیا گیا ہے ، شب کے معنی رات اور معراج کا مطلب چڑھنا ہے۔

یاد رہے کہ معراج کی شب کو دین اسلام میں ایک نمایاں اور منفرد مقام حاصل ہے، جب اللہ رب العزت نے نبی کریم کو اپنے پاس بلا کر اپنا دیدار کرایا۔

شب معراج رحمتوں اور نعمتوں کی رات ہے، جس روز حضور نبی کریم آسمانوں سے بھجوائی گئی خصوصی سواری البراق پر سوار ہو کر خالق کائنات سے ملاقات کے لئے تشریف لے گئے تھے اور امت کے لئے 5 فرض نمازوں اور رمضان المبارک کے روزوں کا تحفہ لے کر آئے۔

ستائیس رجب المرجب وہ بابرکت رات ہے جب ہجرت سے پانچ سال پہلے حضور سرور کائنات کو اپنے رب سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا اور رب کائنات نے سرکار دوجہاں کو سات آسمانوں کی سیر کرائی۔

علما اسلام کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے محبوب الٰہی کی ملاقات روحانی نہیں، جسمانی تھی۔

Advertisement

یہ بات آج کے سائنسی دور میں سمجھنا مشکل نہیں، شب معراج کو اللہ تعالیٰ سے نماز کا تحفہ حاصل ہوا، جو مسلمان دن میں پانچ مرتبہ ادا کرکے خالق کائنات کی ربوبیت کا اقرار کرتے ہیں۔

 اس رات نوافل پڑھنے کی تاکید ہے، شب معراج کی برکتیں اور رحمتیں سمیٹنے کا بہترین طریقہ اتباع رسول ہے۔

اس شب گھروں میں خصوصی عبادات اور مساجد میں چراغاں، زکر واذکار کی خصوصی محافل منعقد ہوتی ہیں۔

 علماء کرام اس رات کی فضیلت و اہمیت واضح کرنے کے لئے خصوصی بیان کرتے ہیں۔

قرآن پاک میں بنی اسرائیل کی پہلی آیت میں اس واقعہ کا ذکر موجود ہے ، جو معراج یا اسراء کے نام سے مشہور ہے۔

 احادیث میں بھی اس واقعہ کی تفصیل ملتی ہے، شب معراج انتہائی افضل اور مبارک رات ہے کیونکہ اس رات کی نسبت معراج سے ہے ۔

Advertisement

سُبْحَانَ الَّـذِىٓ اَسْرٰى بِعَبْدِهٖ لَيْلًا مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اِلَى الْمَسْجِدِ الْاَقْصَى الَّـذِىْ بَارَكْنَا حَوْلَـهٝ لِنُرِيَهٝ مِنْ اٰيَاتِنَا ۚ اِنَّهٝ هُوَ السَّمِيْعُ الْبَصِيْـرُ (1)۔

(سورۃ البنی اسرائیل)

ترجمہ: پاک ہے وہ ذات جس نے راتوں رات اپنے بندے کو مسجد حرام سے مسجد اقصٰی تک سیر کرائی جس کے اردگرد ہم نے برکت رکھی ہے تاکہ ہم اسے اپنی کچھ نشانیاں دکھائیں، بے شک وہ سننے والا دیکھنے والا ہے۔

سفرِمعراج کے مراحل

 سفرِ معراج کا پہلا مرحلہ مسجد الحرام سے مسجدِ اقصیٰ تک کا ہے، یہ زمینی سفر ہے۔

سفرِ معراج کا دوسرا مرحلہ مسجدِ اقصیٰ سے لے کر سدرۃ المنتہیٰ تک ہے، یہ کرۂ ارضی سے کہکشاؤں کے اس پارواقع نورانی دنیا تک سفر ہے۔

Advertisement

 سفرِ معراج کا تیسرا مرحلہ سدرۃ ُالمنتہیٰ سے آگے قابہ قوسین اور اس سے بھی آگے تک کا ہے۔

چونکہ یہ سفر محبت اور عظمت کا سفر تھا اور یہ ملاقات محب اور محبوب کی خاص ملاقات تھی لہٰذا اس رودادِ محبت کو راز میں رکھا گیا۔ سورۃ النجم میں فقط اتنا فرمایا کہ وہاں اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جو راز اور پیار کی باتیں کرنا چاہیں وہ کرلیں۔

علمائے اسلام کے مطابق معراج میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات روحانی نہیں، جسمانی تھی، جسے آج کے جدید دور میں سمجھنا مشکل نہیں، شبِ معراج میں نفلی عبادات انجام دینا احسن اقدام ہے لیکن اس رات کو ملنے والے تحفے نماز کی سارا سال پابندی بھی اللہ تعالیٰ کی پیروی کا ثبوت ہے۔

اُمت کو نمازوں کا ملا تحفہ ہے اِس میں

ہرگز نہ تم اے مومِنو بھولو شبِ معراج

 واضح رہے شبِ معراج کی بول نیٹ ورک کی خصوصی ٹرانسمیشن 22 مارچ اتوار کو10 بجکر10 منٹ پر نشر کی جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر