Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کی روک تھام کے لیے فوج قوم کا ہاتھ بٹائے، آرمی چیف

Now Reading:

کورونا کی روک تھام کے لیے فوج قوم کا ہاتھ بٹائے، آرمی چیف
فوج

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کورونا کی روک تھام کے لیے فوج قوم کا ہاتھ بٹائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پاک فوج کی کورز کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں آرمی چیف نے فوج کو کوروناوائرس کی وباکی روک تھام کیلئےقومی کوششوں میں تعاون کی ہدایت کی ۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ کورز کمانڈرز کانفرنس میں ملکی و خطے کی سلامتی،فوج کی آپریشنل تیاریوں، لائن آف کنٹرول کی صورتحال اور افغان مفاہمتی عمل سے متعلق معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ کوروناوائرس کے پیدا ہونے والی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کویت کا دورہ، آئی ایس پی آر

 اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے کہا کہ علاقائی امن و سلامتی کا راستہ افغانستان سے جاتا ہے۔

 جنرل قمر جاوید باجوہ  نے یہ بھی کہا کہ افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان خلوص نیت سے اپنا کردار ادا کرنے کے لیئے تیار ہے۔

Advertisement

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ مشترکہ کوششوں اور تحمل سےتمام چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

COAS Reviews Corona Situation

کرونا کا خطرہ، پاک فوج تیار!!!کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے قومی کوششوں کی بھرپور مدد کی جائے، آرمی چیف کا بڑا بیان #BOLNews #ISPR #COAS #ArmyChief #PakistanArmy #PakArmy #CoronavirusPandemic #Covid_19

Advertisement

Gepostet von BOL am Donnerstag, 12. März 2020

 

واضح رہے اس سے کچھ دیر قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ امریکی انسداد پولیو ٹیم نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں ان کی ملاقات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سےہوئی۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں پاکستان میں صحت عامہ اور انسداد پولیو کے امور پر بات چیت کی گئی تھی۔
اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صحت کے شعبے میں امریکی تنظیم کی خدمات کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیو پر مکمل طور پر قابو پا لیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر