آئی ایس آئی کے ڈائریکٹرجنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی والدہ انتقال کر گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی علیل والدہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔
ذرائع کے مطابق نماز جنازہ کے شرکاء نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی والدہ کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ معروف عالم دین و مبلغ مولانا طارق جمیل نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی والدہ کی نماز جنازہ پڑھائی، نماز جنازہ کے بعد لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی والدہ کی مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نمازجنازہ میں سول و عسکری حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکاء نے والدہ کے انتقال پر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات
اس موقع پر وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود نے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا جبکہگورنر سندھ نے بھی ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
دوسری جانبب جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات کیلئے دعائے مغفرت کی ۔
جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ والدہ کے بغیر گھر نامکمل ہوتا ہے،، اللہ تعالی مرحومہ کو جنت آلفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے، پسماندہ گان کے غم میں برابر کے شریک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
