
پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر بیان سامنے آیا ہے کہ حکومت کی جانب سے مسلسل غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مبطابق پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرز، نرسیں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو کٹس اور دیگر ضروری چیزوں کی فراہمی یقینی بنائے، ان کے ساتھ جنگ کا ماحول ختم کریں، حکومت کی جانب سے مسلسل غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف کے ہوتے ہوئے اللہ کے فضل و کرم سے کورونا وائرس کو اب بھاگنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کا حلیہ بگاڑ دیا ہے، عمران خان کو اقتدار میں لانے والے بھی مایوس ہو چکے ہیں، سیلکٹڈ وزیر اعظم رجیکٹڈ وزیراعظم بننے والا ہے۔ وزیراعظم کے قریبی ساتھی لوٹ مار میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نالائق وزیر اعظم اب تک اتنے بڑے خطر ناک ایشو پر بھی سنجیدہ نہیں ہیعوام کو بے یاررو مددگار چھوڑ دیا ہے۔
وینٹی لیٹرز کی تعداد 3 مئی تک 10 ہزار ہوجائیگی، چیئرمین این ڈی ایم اے
پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن خود اپنے وسائل حفاظتی کٹس تقسیم کرنے جارہی ہے، مسلم لیگ ن قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے طبی عملے میں کٹس تقسیم کرے گی ڈاکٹرزاور طبی عملے کا تحفظ ہماری پہلی ترجیح ہے۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے ڈاکٹرز کے لئے حفاظتی سامان کی پہلی کھیپ حوالے کردی گئی ہے۔
پارٹی قائد محمد نوازشریف کی ہدایت پر ڈاکٹرز، طبی عملے کی حفاظت کے لئے سامان فراہم کیا ہے جبکہ پہلی کھیپ میں 5 ہزار حفاظتی لباس اور 5 ہزار ماسک شامل ہیں۔
پارٹی رہنماؤں نے بتایا ہے کہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حفاظت کے لئے یہ سامان گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ڈاکٹرز کے حوالے کررہے ہیں۔
قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی پریس کانفرنس میں حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ڈاکٹرز، طبی عملے کو یہ سامان فراہم کیا جائے، دوسروں کی جان بچانے والوں کی اپنی جان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہم سب کا بالخصوص حکومت کا فرض ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسانیت کے لئے لڑنے والے اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کی حفاظت کے لئے اور سامان بھی فراہم کریں گے۔
شہبازشریف نے سامان سائرہ افضل تارڑ، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نزر اور عطاءاللہ تارڑ کے حوالے کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News