
شہباز شریف نے کہا کہ نیب نیازی کورونا سے لڑنے کے بجائے اپوزیشن اور میڈیا سے لڑنے میں مصروف ہے اور ساری دنیا متحد ہو کر اپنی قوم کو بچانے میں مصروف ہے جب کہ پاکستان میں حکومت کی ترجیح اپوزیشن اور میڈیا کو جیل بھیجنا ہے۔
قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شہباز شریف نے مزید کہا کہ قوم مرتی ہے تو مرجائے، عمران نیازی کو اپنی انتقام کی پیاس بجھانی ہے، اگر شاہد خاقان عباسی کو کچھ ہوا تو عمران نیازی ذمہ دار ہوں گے۔
صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ ایک طرف قیدی رہا کیے جا رہےہیں تو دوسری طرف ملک کی خدمت کرنے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اپوزیشن عوام کی خاطر حکومت کی مدد کرنا چاہتی ہے لیکن حکومت انتشار پیدا کر رہی ہے، عمران نیازی اپنی مایوسیوں کی سزا قوم کو نہ دیں، پہلے بھی نیب کے پاس کچھ نہ نکلا، یہ سیاسی تماشوں کو وقت نہیں ہے۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ ساری دنیا متحد ہوکر اپنی قوم کو بچانے میں مصروف ہے لیکن پاکستان میں حکومت کی ترجیح اپوزیشن اور میڈیا کو جیل بھیجنا ہے۔ قوم مرتی ہے تو مرجائے عمران نیازی کو اپنی انتقام کی پیاس بجھانی ہے، اگر شاہد خاقان عباسی کو کچھ ہوا تو عمران نیازی ذمہ دار ہوں گے، ایک طرف قیدیوں کورہا کیا جارہا ہے، دوسری طرف ملک کی خدمت کرنے والوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اپوزیشن عوام کی خاطر حکومت کی مدد کرنا چاہتی ہے لیکن حکومت انتشار پیدا کررہی ہے، عمران نیازی اپنی مایوسیوں کی سزا قوم کو نہ دے. پہلے بھی نیب کے پاس کچھ نہ نکلا، یہ سیاسی تماشوں کو وقت نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News