Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرنل مجیب الرحمان شہید جیسے دلیر اور نڈر افسران قوم کا فخر ہیں، وزیر خارجہ

Now Reading:

کرنل مجیب الرحمان شہید جیسے دلیر اور نڈر افسران قوم کا فخر ہیں، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ  کرنل مجیب الرحمان  شہید جیسے دلیر اور نڈرافسران قوم کا فخر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افواج پاکستان کے کردار کو سراہا۔

وزیر خارجہ  نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہماری مسلح افواج کی  بہادری اور پیشہ وارانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

شاہ محمود قریشی  نے مزید کہا کہ  ارض پاک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کے حوالے سے افواج پاکستان کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

ڈی آئی خان، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک، کرنل مجیب الرحمان شہید

Advertisement

انہوں نے کہا کہ  کرنل مجیب الرحمان  شہید جیسے دلیر اور نڈرافسران قوم کا فخر ہیں۔ پوری قوم کرنل مجیب الرحمان شہید کی شجاعت کو سلام پیش کرتی ہے۔

وزیر خارجہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ کرنل مجیب الرحمان شہید کے درجات بلند اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطاء فرمائیں۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان  نے  بھی ٹانک میں دہشتگردوں  کے خلاف کامیاب کارروائی پر مسلح  افواج کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔

Advertisement

وزیراعظم نے شہید کرنل مجیب الرحمان کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی تھی ۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پوری قوم افواج پاکستان اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کی معترف ہے، سیکیورٹی فورسز کی بے مثال قربانیوں کے باعث دہشتگردی کا خاتمہ ہوا، سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت ہی امن کی شمع روشن ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ  آج صبح  سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک کر دیے تھے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں کرنل مجیب الرحمان شہید ہوگئے تھے۔

آپریشن ٹانک کے قریب دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر کیا گیا تھا۔  کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ باردو  بھی برآمد  کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر