پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار اور مستعد ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکواٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی زیر صدارت کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کا انعقاد ہوا۔
کانفرنس کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورت حال، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔
پاک بحریہ کی جانب سے شجرکاری مہم کا آغاز ہوگیا
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کانفرنس میں نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔
نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار اور مستعد ہے۔
کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کا بھی اعادہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
