Advertisement
Advertisement
Advertisement

قطر پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھاسکتا ہے، صدر مملکت

Now Reading:

قطر پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھاسکتا ہے، صدر مملکت
ہیلتھ پروفیشنلز

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ قطر پاکستان میں سرمایہ کاری کے ابھرتے ہوئے مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے قطر کے سبکدوش ہونے والے سفیر صقر بن مبارک المنصوری کی ملاقات ہوئی ، جس میں صدر مملکت نے قطری سفیر کو بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے بھی آگاہ کیا ۔

اس موقع پر صدر مملکت نے سبکدوش ہونے والے سفیر کو پاکستان میں اپنی ذمہ داری پوری کرنے پر مبارکباد پیش کی اور دونوں برادر ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات میں بہتری لانے کے لئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔

 ملاقات میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ برادرانہ دوطرفہ تعلقات کو ایک مضبوط سیاسی اور معاشی شراکت میں تبدیل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

 صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ کراچی اور حمد بندرگاہوں کے درمیان براہ راست رابطے اور پاکستان کے لئے قطری فوڈ مارکیٹ تک رسائی کے بعد باہمی تجارت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

Advertisement

  ڈاکٹر عارف علوی نے افغان امن مذاکرات کی میزبانی اور تعاون میں قطر کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیاکہ تمام فریقین اس معاہدے کی پاسداری کریں گے اور افغانستان میں قیام امن کے خواب کو حقیقت میں بدل دیں گے۔

قطر کے سبکدوش ہونے والے سفیر  سے ہونے والی ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے او آئی سی سمیت عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے ساتھ ساتھ بھارت میں اقلیتوں کے تحفظ میں بھی اپنا کردار ادا کرے۔

واضح رہے اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی رسک مینجمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی بھی تنظیم کی ترقی میں بہتر گورننس کلیدی اہمیت رکھتی ہے، پاکستان نے کئی محاذوں پر کامیابی حاصل کی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر