
سندھ ٹاسک فورس اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 407 ہوگئی ہے ان تمام مریضوں کے ٹیسٹ کی رپورٹس مثبت آئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ تاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ کو کورونا وائرس اور اس سے متاثرہ افراد کے متعلق آگاہ کیا گیا۔
اجلاس کی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ بھر میں کورونا وائرس کے 4ہزار 41 لوگوں نے ٹیسٹ کیے گیے ہیں جس میں سے3ہزار 149 لوگوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور407 کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ485 ٹیسٹ کے رزلٹ ابھی آنا باقی ہیں۔
بریفنگ میں وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ پورے صوبے میں 407 کیسز ہوگئے ہیں جبکہ کراچی میں 143، دیگر ضلعوں میں 2 اور 265زائرین میں کورونا وائرس مثبت آیا ہے
اجلاس میں صوبائی وزراء ، چیف سیکریٹری ، آئی جی ، کور 5، رینجرز ، ڈبلیو ایچ او، ایف آئی اے ، پاک نیوی ، ایئرپورٹ ، فوکل پرسن ایم بی دھاریجو اور دیگر شریک ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ 4041 ٹیسٹ کیے ہیں جن میں 3149 منفی ، 407 مثبت اور 485 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ کراچی کے کیسز کی میپنگ کریں کہ کون سا کیس کس ٹائون میں ہے ، یہ میپ ہونا چاہیے۔
وزیرخارجہ کی اطالوی سفیر سے ملاقات،کرونا کے تباہ کاریوں پر تبادلہ خیال
وزیراعلیٰ سندھ نے میپنگ ڈیٹا ڈپٹی کمشنر کے ساتھ شیئر کرنے کی ہدایت کردی جبکہ ڈپٹی کمشنر میپنگ ڈیٹا کے تحت متاثرہ /مریض والے ایریا کو مزید لاک کر دیں گے۔
ناصر حسین شاہ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ کرونا کے 83 مقامی منتقلی کے کیسز شہر میں رپورٹ ہوئے، ملیر میں 98 زائرین رکھے گئے ہیں، لاک ڈاؤن کی رپورٹس مثبت آئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ سے کسی ریلوے اسٹیشن سے مسافر کو جانے نہ دیا جائے، سندھ میں بذریعہ ریل آنے والوں کا فیصلہ کچھ دیر میں کر لیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہر کو ہدایت کی ہے کہ لاک ڈاؤن میں باہر نکلنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرونا ٹیسٹنگ کی گنجائش مزید بڑھائی جائے گی، گزشتہ ہفتے 10اسپتالوں میں 180ٹیسٹ کرنے کی گنجائش تھی، صوبے بھر کے اسپتالوں میں اس ہفتے 1200 ٹیسٹ کی گنجائش کر دی گئی ہے، آئندہ ہفتے 3400 ٹیسٹ کرنے کی گنجائش کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ کورونا وائرس کے علامات محسوس کریں تو کمشنر آفس سے رابطہ کریں۔
کمشنر آفس نمبر 021-99206565,021-99204452 واٹس ایپ نمبر 03160111712؛
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News