Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم آزاد کشمیر نے دو طرفہ آمدورفت معطل کردی

Now Reading:

وزیراعظم آزاد کشمیر نے دو طرفہ آمدورفت معطل کردی
آزادکشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا ،جس میں ویڈیو لنک کے ذریعے مختلف ذمہ داران  نے اجلاس میں شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بیرون آزاد کشمیر سے اب کسی فرد کو آزادکشمیر آنے کی اجازت نہیں ہوگی ، جو لوگ گئے ہیں ان کی واپسی پر بھی فوری پابندی لگا دی گئی ہے۔

راجہ محمد فاروق حیدر نے یہ بھی کہا کہ آزاد کشمیر کے وہ شہری جو باہر مقیم ہیں اپنا قیام وہیں رکھیں آزادکشمیر کے انٹری پوائنٹس کو مکمل بند کر دیا گیا ہے، سوائے مال بردار گاڑیوں کے کسی کو بھی پیدل سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی راجہ فاروق حیدر

آزاد کشمیر میں کروناوائرس کا پہلا کیس 

اپنے بیان میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر نے مزید کہا کہ یہ اقدامات آپ کے پیاروں کی حفاظت کے لیے ہیں براے مہربانی ایک ماہ تک آزادکشمیر کا سفر نا کریں ۔

Advertisement

یاد رہے اس سے قبل آزادجموں وکشمیرکے وزیراعظم نے کہا تھا کہ کوروناسے نمٹنے کے لئے فنڈ کے قیام کی منظوری دی ہے جو کوروناسے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے پرخرچ کئے جائیں گے۔

اس موقع پر راجہ فارو ق حیدرخان نے کمشنروں کوہدایت کی کہ وہ آزادجموں وکشمیرکے تمام تین ڈویژنوں میں قرنطینہ مراکزقائم کریں اورانہیں یومیہ بنیادوں پراُن کی رپورٹ پیش کریں۔

واضح رہے اس سے قبل آزادکشمیرمیں بھی کرونا کاپہلا مریض سامنے آگیا تھا ،وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ تفتان سے آنے والے شہری میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

وزیراعظم آزادکشمیرمیں ایران سے آنے والے زائرین کو ڈیرہ اسماعیل خان میں رکھنے کی درخواست کردی  جبکہ ساتھ ساتھ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے وزیر صحت آزادکشمیر کو فوکل پرسن مقرر کردیا تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر