
ترجمان پیپلزپارٹی مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیراعظم صاحب آپ بیشک ان اقدامات کا کریڈٹ لیں مگر رکاوٹ نہ ڈالیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پیپلزپارٹی مولابخش چانڈیو نے وزیراعظم کےخطاب پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کا خطاب قوم کو افراتفری کی طرف دھکیلنے کے سوا کچھ نہیں۔
مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صاحب آپ کا منصب قوم کی قیادت کرناہے انتشار پھیلانا نہیں ۔
اپنے بیان میں ترجمان پیپلزپارٹی نے کہا کہ، چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نےسیاست کوبالائےطاق رکھ دیاہے، صوبائی حکومتیں لاک ڈاون کررہی ہیں،وزیراعظم مخالفت کررہےہیں۔
مولابخش چانڈیونے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت کو وباکی سنگینی کا احساس نہیں تواللہ ہی حافظ ہے، خدا کے واسطے قیادت نہیں کر سکتے توخاموش رہیں،صوبوں کو کام کرنے دیں ۔
ترجمان پیپلزپارٹی مولابخش چانڈیو نےمزید کہا کہ بیرون ملک سےآئے لوگوں کےعلاوہ اب اندرونی پھیلاو تیزی سےبڑھ رہاہے، یہ وقت ہےکہ سب ملکراس وباسےنمٹنےکیلیےایک صف میں کھڑےہوں۔
چین کی طرح ہم بھی مشکل وقت سے نکل جائیں گے، وزیراعظم
واضح رہے اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بحث چل رہی ہے کہ ملک کولاک ڈاؤن کرنا چاہیے، اگراٹلی جیسے حالات ہوتے توپورے ملک میں لاک ڈاؤن کردیتا۔
اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ پورےپاکستان کولاک ڈاؤن کرنےکاحکم نہیں دےسکتا، لاک ڈاؤن یا کرفیو کا مطلب شہریوں کوگھروں میں مکمل بندکردینا ہے جبکہ پورےلاک ڈاؤن سےپہلے25فیصدغریب لوگوں کاسوچناہوگا۔
عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ اگرآج پورا لاک ڈاؤن کردیتا ہوں تومزدورطبقہ اور دہاڑی والے گھروں میں بند ہوجائیں گے جبکہ ہماری صلاحیت اتنی نہیں کہ دہاڑی والے تمام لوگوں کوگھروں میں خوراک پہنچاسکیں ، چین کے پاس پیسہ اور سسٹم تھا اس لیے وہ لاک ڈاؤن کر سکے تھے۔
عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کی ذمہ داری ہےکہ احتیاط کریں، ہم نے اسکول،یونیورسٹیاں،شاپنگ سینٹرزبند کردیے، شاپنگ مالز ، مارکیٹیں،اسکولز اوریونیورسٹیز بند کردی ہیں، لاک ڈاؤن کےمزید منفی اثرات ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News