Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

Now Reading:

وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
mehmood

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

رابطے میں دوران گفتگو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے کرونا وائرس کی وجہ سے ایران میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب کو ایران کے لیے پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے کرونا وائرس کے خلاف مل کر کام کرنے پر اتفاق بھی کیا ہے۔

کروناوائرس :سیاحتی صنعت کوماہانہ 47 ارب ڈالرکانقصان

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف مظالم کو اجاگر کرنے پر ایرانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

یاد رہے کہ ایران کی حکومت نے کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کی تعداد 2 ہزار 922 ہوگئی ہے اور مجموعی طور پر 92 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے ایک پریس کانفرنس میں ہلاکتوں کی تعداد 92 تک پہنچنے اور متاثرین کی تعداد میں بھی اضافے سے آگاہ کیا۔

ایران میں متاثرین کی تعداد میں اضافے کے بعد خطے میں متاثرین کی تعداد 3 ہزار 140 تک پہنچ گئی ہے جبکہ خطے کے دیگر ممالک میں اب تک سامنے آنے والے کیسز میں اکثر ایران کا دورہ کرنے والے افراد شامل ہیں۔

کیانوش جہانپور کا کہنا تھا کہ ‘وائرس کے کوئی پر نہیں ہیں کہ اڑ جائے بلکہ ہم میں سے ایک دوسرے کو منتقل ہوجاتا ہے’۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں اعتراف کیا کہ وائرس سے ایران کے تمام 31 صوبے متاثر ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘وائرس ہر جگہ پھیل گیا ہے’ اور ایران کے تمام صوبوں تک پہنچ چکا ہے۔

Advertisement

ایرانی صدر نے کہا کہ ‘یہ وائرس تقریباً ہمارے تمام صوبوں میں پھیل گیا ہے اور عالمی سطح پر بھی کئی ممالک اس سے متاثر ہوچکے ہیں اور ہم سب کو جتنا ہو سکے جلدی مل کر اس مسئلے سے نمٹنا ہوگا’

خیال رہے کہ ایران میں دو ہفتے قبل کوروناوائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے پیش نظر ملک بھر میں اسکولوں اور جامعات سمیت اہم ثقافتی مراکز اور کھیلوں کے مقابلے بھی معطل کردیے گئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات کے تحت دفاتر میں کام کے اوقات میں بھی کمی کردی گئی ہے اور گزشتہ روز ایران کی ایمرجنسی سروس کے سربراہ بھی متاثر ہونے کی تصدیق کردی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کے سپریم لیڈر کی مشاورتی کونسل کے 72 سالہ رکن محمد میر محمدی بھی کوروناوائرس سے ہلاک ہوئے تھے۔

ایران کے نائب وزیرصحت بھی کورنا وائرس سے متاثر ہوئے تھے جنہیں کھانسی کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور اسی دوران ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا تھا اس سے قبل انہوں نے 25 فروری کو پریس کانفرنس کے دوران انہیں تکلیف ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
سکھر: پولیس کے مختلف مقابلے، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد
پاکستان دوسری ابھرتی معیشت قرار، نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کردی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
2025 کا پہلا سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا، عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن
ملائیشیا کے تجربے سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر