Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت کا کورونا سے بچاو کے لیے اہم اقدامات

Now Reading:

سندھ حکومت کا کورونا سے بچاو کے لیے اہم اقدامات
سندھ حکومت

سندھ حکومت نےکورونا وائرس کے لیے 1ارب روپے کا خصوصی فنڈ قائم کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کوروناوائرس کی وبا سے بچاو کے لیے اقدامات مزید بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے 1ارب روپے کا خصوصی فنڈ قائم کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ 1 ارب روپے کے خصوصی فنڈ سے کورونا وائر س سے متاثرہ افراد کے علاج اور آلات کی خریداری کے لیے انتظامات کیے جائینگے

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ خصوصی فنڈ کے استعمال کے لیے 5رکنی کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے جبکہ ابتدائی طور پر 1ارب روپے کا خصوصی فنڈ قائم کیاگیا ہے ضرورت پڑنے پر بڑھایا جائے گا۔

دفعہ 144 نافذ، سندھ میں جزوی لاک ڈاؤن شروع

Advertisement

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ کے استعمال کے لیے کمیٹی میں معروف سماجی شخصیات فیصل ایدھی ڈاکٹر عبدالباری اور مشتاق چھاپرا اور چیف سیکریٹری کی سربراہی میں سیکریٹری محکمہ خزانہ بھی کمیٹی کا حصہ ہونگے۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے تمام سرکاری دفاتر، شاپنگ مالز ، ریسٹورنٹس اور تفریحی مقامات سمیت متعدد  دیگر مقامات 15 روز کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کورونا وائرس کے پیش نظر پندرہ روز کے لیےتمام سرکاری دفاتر،  ریسٹورینٹس ،شاپنگ مالز ، پبلک پارکس اور ساحل سمندر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ بندش کا اطلاق کل سے ہوگا تاہم سرکاری دفاتر پرسوں سے بند  ہوں گے جس کا نوٹیفکیشن چیف سیکریٹری جاری کریں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ شاپنگ مالز میں  اگر گروسری کی دکانیں ہیں تو وہ کھلی رہیں گی جبکہ کریانے کی دکانیں  بھی چوبیس گھنٹے کھلی رہ سکتی ہیں اور کریانہ اسٹور سمیت سبزی ،مرغی اور مچھلی  کی مارکیٹس کھلی رہیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر