Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کو ایٹمی جنگ کے خطرات جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، صدر مملکت

Now Reading:

دنیا کو ایٹمی جنگ کے خطرات جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، صدر مملکت
ایٹمی جنگ

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ دنیا کو عالمی حدت اور ایٹمی جنگ کے خطرات جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، عالمی رہنمائوں کو مفادات سے بالاتر ہو کر عالمی امن و انصاف کے مطابق فیصلے کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی رسک مینجمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی تنظیم کی ترقی میں بہتر گورننس کلیدی اہمیت رکھتی ہے، پاکستان نے کئی محاذوں پر کامیابی حاصل کی ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے اور شفاف احتساب کے نظام کے لئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں، مصنوعی ذہانت کے ذریعے کسی بھی شعبہ میں رسک کا پیشگی ادراک ممکن ہے، مصنوعی ذہانت سے بینکنگ سیکٹر میںاستفادہ کیا جا رہا ہے، انشورنس کے شعبہ میں رسک مینجنٹ کا اہم عمل دخل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی حدت میں اضافہ ہمارے ماحول کے لئے بڑا رسک بن چکا ہے، ایٹمی جنگ کا خطرہ ایک اور بڑا رسک ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ عالمی رہنمائوں کو مفادات سے بالاتر ہو کر عالمی امن و انصاف کے مطابق فیصلے کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ زلزلہ جیسی قدرتی آفات کی صورت میں بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، منظم منصوبہ بندی کے بغیر تعمیرات بھی خطرات کا باعث بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اچانک کمی کا ادراک ممکن نہیں تھا تاہم کرونا وائرس اور سارس وائرس جیسی بیماریوں کی پیش گوئی پہلے ہی کی گئی تھی۔

Advertisement

قبل ازیں صدر مملکت نے انسٹیٹوٹ آف رسک مینجمنٹ پاکستان کا افتتاح کیا۔ ماڑی پٹرولیم پرائیویٹ لمیٹڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) اشفاق ندیم احمد اور انسٹیٹیوٹ آف رسک مینجمنٹ پاکستان کی سربراہ سوہاب مشتاق نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر