Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیاست سے بالاترہوکر ہمیں ایک قومی جذبے کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ

Now Reading:

سیاست سے بالاترہوکر ہمیں ایک قومی جذبے کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ
ملائشین ہم منصب

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے کہا ہے کہ سیاست سے بالاترہوکر ہمیں ایک قومی جذبے کی ضرورت ہے، تمام صوبوں اپنے وسائل کے مطابق بہترین کام کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے  پارلیمنٹ میں پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پا کستان کی عوام اور قومی تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں آگے بڑھنا ہے جبکہ میں ابتدا میں ہی کہنا چاہوں گا کہ وزیراعظم کی خواہش تھی کہ اس قسم کا اجلاس منعقد ہونا چاہئے۔

وزیر خارجہ  نے کہا کہ  سپیکر صاحب نے اپوزیشن کی ملٹی پارٹی کانفرنس سے پہلے ہی بلاول بھٹو زرداری صاحب، شہباز شریف صاحب اور مولانا فضل الرحمن صاحب سے رابطے کر لئے تھے اور فیصلہ ہوا تھا کہ ہم پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس بلا کر تفصیلی مشاورت کریں گے جس کیلئے آج کا دن طے ہوا۔

 مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سیاست ہم کرتے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے سیاست کا ابھی بڑا وقت پڑا ہے ہمیں سیاسی مقاصد سے بالا تر ہونا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختون خواہ ہو  یا پنجاب، ہر صوبے نے اپنے تعیں اس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے ، میں سندھ حکومت کی کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کروں گا میں ان کی محنت کا اعتراف کروں گا جبکہ بلوچستان حکومت نے جن مشکل حالات کا سامنا کیا میں ان کو خراج تحسین پیش کروں گا۔

Advertisement

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  آج کے اجلاس کا مقصد پولیٹیکل انکلیوزن ہے ہمیں دیکھنا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہم اس وبا سے کیسے بچ سکتے ہیں کیونکہ دنیا کا کوئی براعظم، کوئی خطہ اس سے محفوظ نہیں رہا اس سے نبرد آزما ہونے میں وقت لگے گ۔ا

شاہ محمود قریشی  کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران ہمارا ہمسایہ بھی ہے اور خطے میں سب سے بڑا چیلنج ایران کو درپیش ہے معاشی پابندیوں کی وجہ سے ایران کو اس وبا سے نمٹنے کیلئے مشکلات کا سامنا بھی ہے اس لئے ہم نے ایران سے گزارش کی کہ آپ ان زائرین کو یکلخت نہ بھیجیں تاکہ ہم مناسب انتظامات کر سکیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ  میں ابھی چین سے ہو کے آیا ہوں وہاں ویڈیو لنگ کے ذریعے ہماری پاکستانی طلباء سے ملاقات ہوئی چین کی تیرہ یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہمارے طلباء وہاں موجود تھے بلکہ چار ہماری بچیاں جو فیملی وے میں تھیں ان کے بچوں کی ولادت وہاں ہوئی اور الحمد للہ وہ سب کے سب صحت مند تھے۔

ہم نے عوام کے خادم کا کردار ادا کرنا ہے، شہباز شریف

اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ چین میں زیر تعلیم طلباء ہم سے یہ کہہ رہے تھے ہم کل فکر مند تھے آج پاکستانی حکومت کے شکر گزار ہیں  کل ہمارے والدین ہمارے بارے میں متفکر تھے آج ہمیں ان کی فکر لاحق ہے۔

 شاہ محمود قریشی  کا کہنا تھا کہ میری ملاقات چین کے صدر شی اور وزیر اعظم چین سے ملاقات ہوئی انہوں نے واضح کہا کہ ہم سنتے چلے آ رہے ہیں کہ پاکستان اور چین آئرن برادر ہیں لیکن چین پر اعتماد کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو چین سے نہ نکال کر آپ نے ثابت کر دیا کہ واقعی پاکستان اور چین آئرن برادر ملک ہیں۔

Advertisement

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  کا مزید کہنا تھا کہ آج چین آپ کے ساتھ کھڑا ہے آپ کو طبی سامان اور ہر طرح کی معاونت فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں جبکہ چین سے پاکستانی طلبا کو واپس نہ لانے کا فیصلہ درت ثابت ہوا، چین کی جانب سےپاکستان کو ہرممکن معاونت اور تعاون فراہم کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر