Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وینٹی لیٹرز کی تعداد 3 مئی تک 10 ہزار ہوجائیگی، چیئرمین این ڈی ایم اے

Now Reading:

وینٹی لیٹرز کی تعداد 3 مئی تک 10 ہزار ہوجائیگی، چیئرمین این ڈی ایم اے
حفاظتی سامان کی ترسیل

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کہتے ہیں کہ 30اپریل تک وینٹی لیٹرز کی تعداد  تین ہزار جبکہ مئی میں  دس ہزار ہوجائیگی۔

انہوں نے کہا ہے کہ چین سے آئے پانچ لاکھ ماسک تمام صوبوں میں تقسیم کردیئے گئے، جمعے کو پچاس ہزار ٹیسٹنگ کٹس بھی  آجائیں گی اور اسپتالوں میں فرنٹ فٹ پر ڈیوٹی دینے والے 30ہزار افراد کو 5اپریل تک حفاظتی کٹس فراہم کردیں گے۔

یاد رہے کہ اسسے قبلچیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے سینئر صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وسائل کو دیکھتے ہوئے فیصلے کر رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا تھا کہ جمعہ کے روز سے وسیع پیمانے پر کام کا آغاز کیا جائیگا جو کہ اصل آغاز ہوگا جس میں ہم وہان جائگے اس کے بعد بیجنگ کی جانب روانہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت تقریبا2ہزار وینٹی لیٹرز ہیں اگر صورتحال بگڑی تو تقریبا آدھے ہمارے استعمال میں ہونگے۔

Advertisement

اصل خطرہ کورونا سے نہیں غلط فیصلوں سے ہے، وزیر اعظم

انہوں نے بتایا کہ پوری دنیا میں چین کے علاوہ کہیں کچھ موجود نہیں ہے او ر ہمارے مسلسل اصرار پر چین پاکستان کو پروٹیکٹیو اشیاء مہیا کرنے پر راضی ہوا ہے جبکہ پاکستان میں بھی بڑے پیمانے پر مسک بنانے کی تیاری شروع کردی گی ہے جس کا مٹیریل بھی چین سے منگوایا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ ڈاکٹرز پروٹیکشن کٹ، 50 ہزار ٹیسٹنگ کٹس اور دیگر سامان چین دے گا۔انہوں نے کہا کہ 28 مارچ کو ایک دن کے لیے ہوسکتا ہے ہم سرحد کھول دیں، 27 مارچ کو ہم چین میں آرڈرز لکھوا دیں گے، 28 مارچ کو سامان آئے گا، پاکستان میں ڈیڑھ ماہ میں6 آرڈر بُک کرائے ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس ختم ہوگیا تو بہت پیسے آجائیں گے یہ وقت مدد کا ہے، لوگ منافع خوری چھوڑیں اور اپنی قوم کی مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی امپورٹرز کو کہا ہے ایک دن کے لیے بارڈر کھل رہا ہے، ایک دن کے لیے بارڈر کھلنےکی صورت میں چیزیں منگوا لیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب پولیس کی تاریخ میں پہلی بار 1600سے زائد خواتین فورس کا حصہ بن گئیں
عازمین حج کی پہلی پرواز کراچی سے مدینہ منورہ پہنچ گئی
9 مئی کرنے والے تاریخ کے کوڑا دان میں نظر آئیں گے، مریم نواز
لاہور ایئرپورٹ پر اچانک آتشزدگی، امیگریشن سسٹم تباہ
9 مئی کے ملزمان کو ابتک سزائیں نہ ہونا ہمارے نظام پر سوالیہ نشان ہے، رانا ثنا اللہ
گواردر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے7 افراد ہلاک، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر